وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں 93 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے اور وزیر تعلیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس عمل سے تعلیم کا معیار بہتر اور شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔ 

اُنہوں نے میرٹ پر بھرتیاں مکمل کرنے پر وزیر تعلیم سندھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق تعلیم حکومت سندھ کی ترجیح ہے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ خواتین، خصوصی افراد اور اقلیتی برادری کے افراد کو موقع دیا گیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھرتیوں سے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خلاف میرٹ بھرتیوں سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کی وضاحت

خلاف میرٹ بھرتیوں سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کی وضاحت سامنے آگئی۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ اسامیوں کی تشہیر اور امتحانات ریگولیشنز 2023 کے تحت کیے جاتے ہیں۔ ایس پی ایس سی بھرتی عمل میں اہلیت کے معیار کی مکمل پاسداری ہے، جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی ایس سی بھرتی کا عمل صرف سندھ ڈومیسائل امیدواروں کے لیے ہے۔ دیگر صوبوں کے امیدوار قبول نہیں کیے جاتے، ایسی افواہوں کو مسترد کرتے ہیں۔

ایس پی ایس سی کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈومیسائل اور دیگر سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں ہے۔ ڈومیسائل اور پی آر سی کا اجرا صرف ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کا اختیار ہے۔

اپنے بیان میں ایس پی ایس سی نے کہا کہ امیدواروں کی ڈگری و ڈومیسائل کی تصدیق بھی ایس پی ایس سی نہیں کرتا۔ متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہیں۔ امیدواروں کے اسناد کی جانچ انتظامی محکموں کی ذمہ داری ہے۔ آفر لیٹر سے پہلے تمام کوڈل کارروائیاں متعلقہ انتظامی محکمے مکمل کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، وکلا کا مارچ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم
  • خلاف میرٹ بھرتیوں سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کی وضاحت
  • انٹر ،میٹرک کے خراب نتائج پر سخت کارروائی ہوگی‘وزیر تعلیم کی تنبیہ
  • وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیراعلیٰ سندھ کا 10 ٹرک راشن بیگس اور دیگر اشیا خیبرپختونخوا بھیجنے کا حکم
  • علمائے کرام اور اساتذہ پر حملہ کرنے والے خوارج دہشت گرد اسلام دشمن  قرار
  • امیرمقام کاسوات کے ہیروز کو خراج تحسین: سیلاب متاثرین کی جانیں بچانے والے رضاکاروں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کااعلان
  • وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
  • وفاقی وزیر داخلہ کا ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
  • وفاقی وزیر داخلہ کا ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین