Jang News:
2025-11-19@01:55:11 GMT

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں


الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کردیں۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ خیبرپختونخوا کی 1 مخصوص نشست جے یو آئی کو مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں، 10نشستیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص نشست مل گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک اقلیتی نشست مل گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں الیکشن کمیشن

پڑھیں:

سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نوابزادہ مظہر علی خان—فائل فوٹو 

سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق نوابزادہ مظہر علی خان لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کل 3 بجے آبائی گاؤں اجنالہ میں ادا کی جائے گی۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے نوابزادہ مظہر علی خان ایک نمایاں سیاسی شخصیت تھے۔

وہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

نوابزادہ مظہر علی خان ایک مرتبہ رکنِ پنجاب اسمبلی اور ایک بار رکنِ قومی اسمبلی (ایم این اے) بھی رہ چکے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن آف انڈیا بی جے پی کیلئے کام کررہا ہے، کانگریس
  • پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے گئے
  • پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
  • عرفان صدیقی کی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
  • عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
  • آزاد کشمیر، چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج
  • آزاد کشمیر عدم اعتماد: انوارالحق برقرار رہیں گے یا فیصل راٹھور نئے وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس آج
  • سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل