الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے حکم پر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی کے پی کی پانچ نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی پنجاب کی گیارہ نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔
اقلیتوں کی تین نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
کے پی کی صوبائی اسمبلی کی اکیس اور اقلیت نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس سوات میں سیاحوں کو بروقت ریسکیو کیوں نہیں کیا گیا؟ پشاور ہائیکورٹ ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدی پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم بے نقاب کردیے سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، بھارت امن کیلئے مذاکرات کرے: بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
برطانیہ جانے والوں کےلیےبڑی خوشخبری ، اہم اعلان ہوگیا
پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے پروازیں رواں ماہ سے بحال کی جارہی ہیں۔ ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد پروازوں کی بحالی ممکن ہوسکی ہے۔ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لندن اوربرمنگھم کے لیے بھی سروسزشروع ہوں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد کمیونٹی کو سہولت ملے گی جو طویل عرصے سے براہ راست فضائی سروس کی بحالی کے منتظر تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق پروازوں کی بحالی نہ صرف مسافروں کے لئے آسانی پیدا کرے گی بلکہ تجارتی اور سماجی روابط کو بھی فروغ دے گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں کئی برس سے معطل تھیں، تاہم اب پرمٹ ملنے کے بعد دوبارہ آپریشن شروع ہونے جا رہا ہے جو ایک خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔