وزیراعظم سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لئے اپنے پر خلوص جذبات کااظہار کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے ساتھ اپنی حالیہ 24 جون کی ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے مفاہمت میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس مدت کو سعودی عرب کی حمایت سے گزارنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں: محسن نقوی
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
چین کے سفیر نے ملاقات کے دوران محسن نقوی سے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے، پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔