کراچی: شہر میں آم کے 28 ذائقوں کا منفرد دسترخوان، لذیذ پکوانوں پر شائقین فدا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر میں پھلوں کے بادشاہ آم سے تیار کی گئی 28سے زائد میٹھی اور ذائقہ دار ڈشز کا منفرد دسترخوان سجایا گیا، لذیذ ذائقوں کو چکھ کر شائقین اش اش کر اٹھے، آم سے تیار پکوانوں کی تیاری شیفز کی کئی کئی گھنٹوں کی محنت کا ثمر تھیں، آم سے تیار کردہ ربڑی کھیر، مینگوپلیٹر، مینگوکیک بٹراسکاچ، مینگوالاسکا،مینگودہی بڑے سمیت دیگر ذائقوں کے شرکا گرویدہ دکھائی دیے۔
آم کی بے پناہ مقبولیت کسی ایک ثقافت یا کھانوں تک محدود نہیں ہے بلکہ پھلوں کا بادشاہ کہلانے والایہ پھل دنیا بھرمیں یکساں مقبول ہے،بین الاقوامی سطح پر اگرمیٹھے اور رسیلے آموں کے امتزاج سے مینگوسوشی رولز،مینگو سالاد ود چیز، مینگو چکن اسٹر فرائی اور مینگو پیوری پاستا سوس جیسے ڈشز تیار کی جارہی ہیں، تو پاکستانی شیفز نے آم کی آمیزش سے روایتی ڈشز کا مزہ دوبالا کیا۔
شہرکے پوش علاقے میں واقع معروف سوئٹس مرچنٹ شاپ پر پھلوں کے بادشاہ آم کے سنگ ذائقے،خوشبو اور لذت کا خزانہ امڈ آیا، پاکستانی شیفز کی جانب سے مینگوالاسکا، مینگودہی بڑے، مینگوٹارٹ کریم ٹرائفل، مینگوماوسز، مینگوربڑی کھیر، مینگوگرلڈ چکن گارلک بٹررائس، مینگوساگو، مینگوکولاڈا، مینگوٹائیرہ میسو، مینگوکری کھاوسے، مینگوسوئیٹ بالز، مینگوٹرائفل، مینگوربڑی، مینگومربہ، مینگوڈیلائٹ، مینگوکوکی رول، مینگوڈیلائٹ ود اوریوٹوسٹ، مینگوکھیر، مینگوکیک بٹراسکاچ، مینگوبرفی، مینگوبوتیک، مینگوپلیٹر سمیت 28سے زائد ڈشز کے ذریعے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
خواتین شیفز کے علاوہ کئی مرد شیفز اور حتیٰ کہ کم عمر بچوں نے بھی اسکول کی چھٹیوں کے دوران غیرنصابی سطح پر اس خاص تقریب میں اپنےانداز میں تیار کی گئیں ڈشز کے ذریعے ذائقوں کے نئے رنگ بھرے۔
واضح رہے کہ گھریلو خواتین اور شوقیہ طورپر کھانے پکانے کے شوقین افراد آم کی مدد سےنت نئے تجربات کر رہے ہیں،گھریلو دسترخوانوں سے لےکر ہوٹلوں کے مینو تک ہر جگہ آم کی خوشبو اور لذید ذائقے بکھرے ہوئے ہیں۔
ان شیفز کا ماننا ہے کہ آم ایک ایسی قدرتی نعمت اور بیش بہا خزانہ ہے،جو کسی بھی دوسرے کھانے کی تیاری میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے بلکہ اس کے ذریعےکوئی بھی نیا ذائقہ تیار کیا جاسکتا ہے اور یہ انتہائی آسانی سے دیگر میٹھے اور نمکین پکوانوں میں ڈھل جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تیار کی
پڑھیں:
پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار
پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاء کے نوجوان کرکٹرز آئندہ ماہ دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں مدمقابل ہوں گے۔
اے سی سی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا نام بدل کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز رکھا ہے جو 14 سے 23 نومبر تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
اس دوران مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے جن میں گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک آٹھ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی۔
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، عمان، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
پاکستان اے اور بھارت اے کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں یو اے ای اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
گروپ اے میں بنگلادیش اے، افغانستان اے، سری لنکا اے اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت گروپ مرحلے میں 16 نومبر کو مدمقابل آئیں گے۔ ایونٹ میں سپر فور مرحلہ نہیں ہوگا لہٰذا پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ دو میچز ہی ممکن ہو سکیں گے۔
The stage is set, the stars are ready ????
From fiery clashes to fresh rivalries ~ it all unfolds in Doha, Qatar! ????????
Here’s your first look at the #DPWorldAsiaCupRisingStars2025 fixtures ????
Who will rise to the top? ????#ACC pic.twitter.com/gze3cb1xmt
ہر گروپ کی دو ابتدائی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں افغانستان نے فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔