لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشیں ؛ پولیس افسر و ں اوراہلکار وں کو الرٹ رہنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان الرٹ کردیے گئے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اورسپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کریں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت بارش سے متاثرہ سڑکوں سے نکاسی آب میں واسا اور دیگر اداروں کی مدد کر رہے ہیں۔بارش کی وجہ سے متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کرنے میں متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے۔ ہ مزید بارش کے امکانات کے پیش نظر پولیس افسر و اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس لاہور سمیت علاقوں میں
پڑھیں:
لاہور: منشیات سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کا تھانیدار اور ساتھی 4 کلو چرس سمیت گرفتار
لاہور پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مصری شاہ پولیس نے منشیات کی سپلائی دینے کے لیے آنے والے پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے کالونی لال مسجد کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو پولیس نے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی، موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل بھگا دی، پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش ایک ملزم نے اپنا نام عمرفاروق اے ایس آئی ٹیلی کمیونکیشن پنجاب پولیس اور دوسرے نے محمد علی بتایا۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے چار کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔