بنوں: پولیس و عسکریت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
آر پی او بنوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
دریں اثنا ڈی آئی جی بنوں کے مطابق جھڑپ کے دوران پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے۔ دہشت گردوں کے ڈرون حملہ میں ایک کانسٹیبل معمولی زخمی ہوا۔
انھوں نے کہا پولیس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز کا استعمال بھی کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عسکریت پسندوں
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔