کینیا میں حکومت مخالف مظاہرے: ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی، 500 سے زائد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیروبی: کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ ماہ بھی 19 افراد مارے گئے تھے جب کہ رواں ماہ 31 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں گزشتہ برس سے جاری حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس میں مجموعی ہلاکتیں 100 سے زائد ہوگئیں۔
حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان ایک رہنما استاد اور بلاگر البرٹ اوجوانگ کی پولیس حراست میں ہلاکت بھی ہوئی جس سے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔
نیروبی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں مظاہرین صدر ویلیم رٹو سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے مظاہرین پر صرف اندھا دھند فائرنگ ہی نہیں کی بلکہ 500 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا جنھیں مبینہ طور پر جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کینیا میں یہ تازہ مظاہرے ملک میں جمہوریت کی جدوجہد کے طور پر منائے جانے والے دن “سبا سبا” کے موقع پر شدت اختیار کرگئے۔
یہ دن 7 جولائی 1990 کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے جب کینیا میں عوام نے سابق صدر ڈینیئل اراپ موی کی آمریت کے خلاف کثیر الجماعتی جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حکومت مخالف کینیا میں
پڑھیں:
پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
کارروائی کے دوران 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، 106 افراد گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار
آٹے کی قیمتوں میں گرانفروشی پر 1599 افراد کو جرمانے جبکہ 20 افراد گرفتار کیے گئے۔ چکن اور گوشت کی دکانوں پر خلاف ورزی کرنے والے 1023 افراد کو جرمانے اور 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح روٹی کی قیمت میں گرانفروشی پر 549 افراد کو جرمانہ اور 17 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ مہنگی چینی فروخت کرنے پر 682 افراد کو جرمانے اور 7 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمانہ قیمتیں گرانفروش