میڈرڈ: ایران مخالف موقف پر حملہ، 8 افراد پر فرد جرم
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کی عدالت نے سابق سیاستدان ویدال کوادراس پر قاتلانہ حملے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
اسپین کی عدالتِ عالیہ نے سابق سیاست دان الیخو ویدال کوادراس پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے مقدمے میں 8 افراد پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔ عدالت نے اس کارروائی کو ایران مخالف مؤقف اور منحرفین کی حمایت سے جوڑا ہے۔
سابق دائیں بازو کے رہنما ویدال کوادراس کو نومبر 2023 میں میڈرڈ میں گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا۔ وہ ایران کی اپوزیشن تنظیم “مجاہدین خلق” کے حامی اور ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کھلے ناقد رہے ہیں۔ عالمی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق مشتبہ افراد کا تعلق بین الاقوامی نیٹ ورک سے ہے جو مبینہ طور پر ایران کی حکومت کے مخالفین کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حملہ نہ صرف سیاسی محرکات پر مبنی تھا بلکہ اسے بین الاقوامی سطح پر منصوبہ بندی کے بعد عمل میں لایا گیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مجرموں کا مقصد ایران مخالف سرگرمیوں کو دبانا اور یورپ میں اپوزیشن حلقوں کو خوف زدہ کرنا تھا۔
ویدال کوادراس، جو یورپی پارلیمنٹ کے سابق نائب صدر بھی رہ چکے ہیں، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ایسے حملے ان کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
سابق ناظم صدیق قریش کیجانب سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسکی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عالیہ بلوچستان میں جاری ہے۔ سماجی رہنماء اور سابق ناظم صدیق قریش نے دفعہ 110 کے تحت درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اقبال کاسی اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جبکہ درخواست گزار صدیق قریش کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔