کینیا؛ حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی؛ 500 سے زائد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کینیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں گزشتہ ماہ بھی 19 افراد مارے گئے تھے جب کہ رواں ماہ 31 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں گزشتہ برس سے جاری حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس میں مجموعی ہلاکتیں 100 سے زائد ہوگئیں۔
حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان ایک رہنما استاد اور بلاگر البرٹ اوجوانگ کی پولیس حراست میں ہلاکت بھی ہوئی جس سے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔
نیروبی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں مظاہرین صدر ویلیم رٹو سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے مظاہرین پر صرف اندھا دھند فائرنگ ہی نہیں کی بلکہ 500 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا جنھیں مبینہ طور پر جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کینیا میں یہ تازہ مظاہرے ملک میں جمہوریت کی جدوجہد کے طور پر منائے جانے والے دن "سبا سبا" کے موقع پر شدت اختیار کرگئے۔
یہ دن 7 جولائی 1990 کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے جب کینیا میں عوام نے سابق صدر ڈینیئل اراپ موی کی آمریت کے خلاف کثیر الجماعتی جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے تھے۔
۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حکومت مخالف
پڑھیں:
امریکا: ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 104ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹیکساس میں نظام زندگی شدید متاثر ہے ۔ سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 84 لاشیں برآمد ہوئیں۔ سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ کی لاپتا 27 لڑکیوں اور کونسلر کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 10 سے زائد لڑکیاں اور عملے کا ایک رکن تاحال لاپتا ہے،جن کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دریا کے پانی میں چند گھنٹوں میں کئی فٹ بلند ی ریکارڈ کی گئی،جس کی وجہ موسمی دباؤ اور مسلسل بارش ہے۔ دوسری جانب ریاست میں مزید بارش کی پیش گوئی نے باقی علاقوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے جس کے پیش نظر ریاست کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔