امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے دوران لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 161 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے باعث اموات جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 161 ہو گئی۔ اے ایف پی کے مطابق گورنر گریگ ایبٹ نے خبردار کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی فہرست مزید طویل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف کیر کاؤنٹی میں 161 افراد لاپتہ ہیں،اس فہرست میں مزید افراد شامل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار دوستوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے لاپتہ افراد کی رپورٹنگ پر مبنی ہیں۔کیر کاؤنٹی جو وسطی ٹیکساس کے فلیش فلڈ ایلی کے نام سے مشہور علاقے میں واقع ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں94 اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی شام تک پانچ کیمپ میں مقیم لڑکیاں اور ایک مشیر اب بھی لاپتہ تھے، اس کے علاوہ ایک اور بچہ جو کیمپ سے وابستہ نہیں تھا وہ بھی لاپتہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں اس کمیونٹی کے لوگوں سے بڑھ کر کچھ اہم نہیں، خاص طور پر وہ جو اب بھی لاپتہ ہیں۔ریاست کے دیگر علاقوں میں اب تک15 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ٹیکساس گیم وارڈنز کے بین بیکر نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور کتوں کی مدد سے جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پانی اور کیچڑ کے باعث مشکل ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ملبے کے بڑے ڈھیر راستے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں، ان میں گہرائی تک جانا بہت خطرناک ہوتا ہے، یہ انتہائی مشکل اور وقت طلب ہے، پانی ابھی تک موجود ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاپتہ افراد کی انہوں نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکی ریاست میں بگولوں کے باعث کئی مکانات تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میں آسمانی بگولوں کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو زندگی گزارنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میںشہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بگولی طوفان کے باعث جنوب مشرقی یوٹا کی سان جوآن کاونٹی میں ایک گھنٹے کے دوران کئی بگولے پیدا ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق گرینڈ جنکشن، کولوراڈو میں نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات کرس سینڈرز نے بتایا کہ طوفان کا دائرہ 16 کلومیٹر پر محیط تھا۔ ناواجو نیشن کے صدر بو نیگرن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ طوفان سے علاقے کے متعدد مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔