عمران خان سے ملاقات کا دن، کسی بھی سیاسی راہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیئے آنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ پر روکا گیا تھا، پبلک ٹرانسپورٹ پر گیٹ 5 پہنچے تھے، گیٹ نمبر 5 پر پہنچنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو پولیس نے فیکٹری ناکہ بھجوا دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے سیاسی رفقاء کی ملاقات کا دن، کسی بھی سیاسی راہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ عمران خان سے ملاقات کے لئے اکرم عثمان، مریم کلثوم اکرم فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، پی ٹی آئی راہنما ملک لیاقت علی خان اور تنویر اسلم بھی فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ پر روکا گیا تھا، پبلک ٹرانسپورٹ پر گیٹ 5 پہنچے تھے، گیٹ نمبر 5 پر پہنچنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو پولیس نے فیکٹری ناکہ بھجوا دیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی راہنماؤں کو فیکٹری ناکہ ناکہ پر
پڑھیں:
علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔
علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔