ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، قصور، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، منڈی بہاءالدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے۔
ننکانہ صاحب، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم تھر پارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، بولان، ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، آواران، خاران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز اور موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔
پنجاب
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں زیادہ بارش کا امکان ہے، لاہور میں دن کے وقت قدرے ہلکی جبکہ رات کے وقت تیز بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے۔
ممکنہ بارش کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے آپریشنل اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ ایم ڈی واسا کے مطابق بارشی پانی کی نکاس آب کے لیے آپریشنل اسٹاف فیلڈ میں رہے گا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لیہ کروڑ میں سب سے زیادہ بارش 37 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کوٹ ادو میں 31، ڈیرہ غازی خان 29، بھکر 23، میانوالی 8، لاہور 07 اور نارووال میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ قصور میں 03، منڈی بہاءالدین میں 02 جبکہ ملتان میں 1 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی۔
سیالکوٹ، منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، بہاولنگر، ساہیوال، بہاولپور اور گجرانوالہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، آنئد 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں۔ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں۔
ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بارش کا امکان ہے موسلادھار بارش چند مقامات پر پی ڈی ایم اے اضلاع میں کے مطابق کے بیشتر پنجاب کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔