فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار؛ بنگلادیش سیریز سے باہر ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلا دیش کے خلاف آئندہ سیریز سے قبل غیر متوقع دھچکا لگا ہے، ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف فٹنس مسائل کا شکار ہو کر میدان سے باہر ہو گئے۔
امریکا میں جاری میجر لیگ کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے باوجود، اچانک ہیم اسٹرنگ کی انجری نے ان کے لیے نہ صرف جاری ٹورنامنٹ بلکہ مستقبل قریب کے بین الاقوامی میچز کی شرکت کو بھی مشکوک بنا دیا ہے۔
حارث رؤف، جو سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے تھے، حالیہ میچ کے دوران ہیم اسٹرنگ میں تکلیف محسوس کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو چکے ہیں، جو کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے ایک سنجیدہ اور احتیاط طلب معاملہ ہوتا ہے۔ اس انجری کے باعث وہ میجر لیگ کرکٹ کے باقی ماندہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔
سان فرانسسکو یونیکارنز کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ حارث رؤف مزید میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ٹیم نے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے تاکہ فاسٹ بولنگ کا خلا پُر کیا جا سکے۔
میجر لیگ کرکٹ میں اب تک کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے حارث رؤف اس ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بولرز میں سے ایک تھے اور وکٹوں کے اعتبار سے وہ سرفہرست بولرز میں شمار کیے جا رہے تھے۔ ان کی برق رفتار گیندبازی، نپی تلی لائن و لینتھ اور جارح مزاجی نے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ ٹیم کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا،تاہم اب ان کی غیر موجودگی ٹیم کی باؤلنگ لائن پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ حارث رؤف کی انجری کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی فٹنس کی مکمل بحالی کے لیے فوری بحالی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے،تاہم اس بات کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں کہ وہ بنگلا دیش کے خلاف آئندہ سیریز میں حصہ لے سکیں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے فزیو اور میڈیکل اسٹاف نے ان کی ری ہیب کے عمل کو فوری طور پر شروع کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ وہ آئندہ اہم سیریز سمیت دیگر اہم ایونٹس میں دستیاب ہو سکیں۔ اگرچہ انجری کو گریڈ ون یعنی نسبتاً کم شدت کی قرار دیا گیا ہے، لیکن حارث رؤف کی باؤلنگ اسٹائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی جلد بازی خطرناک ہو سکتی ہے۔
یہ صورتحال اس وقت مزید پریشان کن ہو جاتی ہے جب ٹیم پہلے ہی محدود متبادل فاسٹ بولرز کے ساتھ چل رہی ہے۔ اگر حارث رؤف بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہوتے ہیں تو کپتان اور سلیکشن کمیٹی کو ایک نئی حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی، جس میں ممکنہ طور پر نئے یا تجربہ کار بولرز کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے باہر ہو
پڑھیں:
میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔
شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی قوانین، خصوصاً ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔
پی سی بی نے اپنے مؤقف میں مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ میچ ریفری کو فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے تاکہ کھیل کی شفافیت اور غیر جانبداری پر کوئی سوالیہ نشان نہ اٹھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں