سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔
کراچی سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انور کھیتران کو ایس ایس پی گھوٹکی، عابد علی بلوچ کو ایس ایس پی سانگھڑ اور فاروق احمد بجرانی کو ایس ایس پی ٹھٹہ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح علینا راجپر کو ایس ایس پی سجاول، حسیب جاوید سومار کو ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان، اعجاز علی میمن کو ایس ایس پی مٹیاری اور کاشف آفتاب عباسی کو ایس ایس پی ایس ایس یو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
عبدالخالق کو ایس ایس پی ملیر تعینات کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو ایس ایس پی
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی، نوٹیفیکشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے مئی 2025ء کی ایڈجسٹمنٹ میں کم کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 50 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بجلی صارفین کو ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے مئی 2025ء کی ایڈجسٹمنٹ میں کم کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔