ریلوے پولیس کراچی ڈویژن میں پہلی بار خاتون ہیڈ کانسٹیبل تعینات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی:
ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو ہیڈ کانسٹیبل تعینات کردیا گیا۔
ریلوے پولیس حکام کے مطابق یہ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون افسر کو اس اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
مزید برآں، انچارج ہیلپ سینٹر کے طور پر ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئی جی ریلوے کی جانب سے ایک اور انعامِ اعتماد دیا گیا جو خواتین افسران کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کہا ہے کہ اس اعزاز پر ارم نسیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
لاہور، محلے داروں میں جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
لاہور:چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔
ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔