زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی:
ملٹی لیٹرل اور کمرشل قرضوں کی وصولی سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 27 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 72 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 36 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 30 جون کو حکومتی انفلوز کی آمد سے 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے لاکھ ڈالر
پڑھیں:
ملتان: 2 کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط
—فائل فوٹوکسٹمز انفورسمنٹ ملتان نے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کر لی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ملتان میں کارروائی کے دوران اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کی گئی ہے، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غیر ملکی سگریٹس کے ساڑھے 10 ہزار پیکٹ،21 لاکھ 40 ہزار اسٹکس پکڑی گئیں۔