data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔

مالی سال 2024-25 کے اختتام پر جاری بیان میں خرم شہزاد نے بتایا کہ 30 جون 2025 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد ہو گئے ہیں۔ گزرے مالی سال کے دوران ذخائر میں 5.

12 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 14.51 ارب ڈالر تک جا پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2023-24 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالر تھے اور اس وقت ملک کے پاس صرف 1.7 ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر موجود تھے۔ اب یہ ذخائر ڈھائی ماہ کے درآمدی بل سے زائد ہو چکے ہیں۔

خرم شہزاد نے ذخائر میں اس نمایاں بہتری کو ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے، برآمدات میں بہتری اور آئی ٹی سروسز میں سرمایہ کاری کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اضافہ کسی قرض کا نتیجہ نہیں بلکہ ملکی معیشت کی بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کا قرض جی ڈی پی تناسب بھی کم ہو کر 75 فیصد سے 69 فیصد پر آ گیا ہے، جو معاشی استحکام کی سمت مثبت پیش رفت ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ذخائر

پڑھیں:

گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنی رٹ قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں گندم کے وافر سرکاری و نجی ذخائر کے باوجود گندم اور آٹے کی تھوک و خوردہ قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا۔ ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین فرید قریشی نے بتایا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے 22 ستمبر کو فی کلو گرام آٹے کی تھوک قیمت 94 روپے اور خوردہ قیمت 98 روپے مقرر کی گئی تھی، لیکن گزشتہ چند روز میں گندم کی فی کلو تھوک قیمت بڑھ کر 93 روپے کی سطح پر آنے سے ڈھائی نمبر اور فائن آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں سے اگر مقررہ 94 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا سپلائی ہو تو ریٹیلرز 98 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت کر سکتے ہیں۔

فرید قریشی نے کہا کہ فی الوقت فلور ملیں زائد قیمتوں پر آٹا سپلائی کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے خوردہ سطح پر آٹے کی قیمتوں میں من مانے انداز میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ فلور ملوں کی ایکس ملز فی کلو گرام ڈھائی نمبر آٹا 104 روپے اور فائن آٹا حکومت کے مقررہ 100 روپے کی قیمت کے برخلاف 112 روپے میں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اپنی رٹ قائم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،منی مارکیٹ آپریشن
  • ترکی میں افراط زر کی شرح میں غیر متوقع طور پر اضافہ
  • زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں21ملین ڈالر کا اضافہ
  • ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،جمیل احمد
  • پاکستان کے زرمبادلہ مجموعی ذخائر 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 33 فیصد اضافہ
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ