اسلام آباد:

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے "پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن" کے نام کے غیر قانونی استعمال پر ملک بھر کے وفاقی و صوبائی کھیلوں کے اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں تمام محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ طارق پرویز اور اس کی خودساختہ تنظیم کی کسی بھی سرگرمی، فیصلے یا نوٹیفکیشن کو ہر سطح پر مسترد کیا جائے۔

پی ایس بی کی جانب سے جاری  خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آئین 2022 وفاقی حکومت (کابینہ) کی منظوری سے نافذ العمل ہے جس کے مطابق صرف وہی کھیلوں کی فیڈریشنز "قومی اسپورٹس فیڈریشنز" کہلا سکتی ہیں جو باضابطہ طور پر پی ایس بی سے الحاق شدہ ہوں۔ صرف ایسی تسلیم شدہ فیڈریشنز کو "پاکستان" کے نام کے استعمال اور بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیمیں بھیجنے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔

خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک غیر تسلیم شدہ فرد، طارق پرویز، خود کو "پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن" کا صدر ظاہر کر رہا ہے اور غیر قانونی طور پر "پاکستان" کے نام کا استعمال کر رہا ہے، حالانکہ نہ یہ شخص اور نہ ہی اس کی تنظیم پی ایس بی کے ساتھ منسلک یا تسلیم شدہ ہے۔

پی ایس بی نے تمام اداروں، محکموں، اسپورٹس فیڈریشنز اور کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ طارق پرویز کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی قسم کی خط و کتابت، فیصلے یا اعلانات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جائے۔ ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی اور "پاکستان" کے نام کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ فریقین پی ایس بی کی ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کھیلوں کے نظام میں شفافیت اور قانونی دائرہ کار برقرار رکھا جا سکے۔

یہ مراسلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے، واپڈا، افواج پاکستان (آرمی، نیوی، ایئر فورس)، پولیس، سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ اور ملک بھر کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے اسپورٹس بورڈز کو ارسال کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ایس بی خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کھیلوں کے شعبے میں نظم و نسق کو شفاف اور آئینی اصولوں کے تحت چلانے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی قسم کے غیر قانونی دعوے یا گمراہ کن سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اسپورٹس بورڈ پی ایس بی گیا ہے کے نام

پڑھیں:

کینیڈا کے گرودوارے میں ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ نصب، انڈیا میں ہلچل مچ گئی

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گرودوارے کے کمیونٹی سینٹر پر ’جمہوریہ خالصتان‘ کا سفارتخانہ کا بورڈ نصب کر دیا گیا ہے، جہاں 2023 میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔

انڈیا اور کینیڈا کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا، تاہم انڈین میڈیا میں اس کی کوریج جاری ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب چرچا مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا گروپتونت سنگھ کو خط، ’ خالصتان تحریک کو نئی تقویت

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور انڈیا کا موقف ہے کہ کینیڈا کی سرزمین پر خالصتان تحریک کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کینیڈا کی حکومت پر بھی الزام ہے کہ وہ اس سرگرمی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید تلخی پیدا ہو سکتی ہے، خاص طور پر اس وقت جب حال ہی میں انڈین وزیر اعظم کا کینیڈا کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’جمہوریہ خالصتان‘ بھارت کینیڈا مودی ہردیپ سنگھ نجر

متعلقہ مضامین

  • حکومتِ پنجاب کا دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کے درمیان جاری تناؤ میں مزید شدت کا امکان
  • کینیڈا کے گرودوارے میں ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ نصب، انڈیا میں ہلچل مچ گئی
  • سی ڈی اے کے زیر اہتمام پیڈل ٹینس مقابلہ ،چیئرمین سی ڈی اے کا صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور
  • فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کا گیس کے اضافی بل مستر د کردیئے
  • حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا: محسن نقوی
  • سندھ میں خواتین ورکرز کے ساتھ اور کس کو ای بائیکس ملیں گی؟
  • سرکاری ادارے کے سی ای او کا 32 ماہ میں 35 کروڑ 50 لاکھ کے فوائد لینے کا انکشاف
  • سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد انتقال کرگئے
  • پی ٹی آئی ضمنی انتخابات سے بھاگ چکی‘ امیدوار نہیں مل رہے: عظمیٰ بخاری