پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے، فیصل واوڈاکا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر رد عمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانونی لحاظ سے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کیس بہت کمزور تھا اور وہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا کہ جب پونے دو سال قبل جب یہ مقدمہ دائر ہوا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ اس مقدمے میں فیصلہ یہی ہونا ہے کہ تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی اور یہ نشستیں ان کو نہیں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کیس قانونی لحاظ سے بہت ہی کمزور تھا، جس طرح یہ مقدمہ دائر ہوا تھا اور جس طرح اس کو چلایا گیا، اس لیے پہلے دن سے واضح تھا، قانونی کارروائی ہوتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک قانونی طور پر سننے کے بعد ایک فیصلہ دیا ہے، جو قانونی طور پر ٹھیک ہے۔
محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اس میں اہم پہلو یہ تھا کہ شروع دن سے پی ٹی آئی جس حیل و حجت لے کر گئی تھیں، جس قدر قانونی خامیاں تھیں اور عام لوگوں کو بھی معلوم تھا کہ کیا ہوگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ فیصلہ میرے لیے تو کوئی سرپرائز نہیں ہے، میں 26 ویں ترمیم پر بھی واضح تھا اور 27 ویں ترمیم آئے گی، اس پر بھی انتہائی واضح ہوں، پہلے بھی قانون سازی ہونی تھی وہ قانون ساز کرچکے ہیں، آگے بھی کریں گے اور واضح اکثریت سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک وہ مایوس ہیں اور ڈرامے بازی کر رہے ہیں، تحریک والے جو چاہتے تھے اس حساب سے ان کو کامیابی حاصل کی، اپنی سیاست لڑائی، مار دھاڑ، گالم گلوچ گھیراؤ کی سیاست اور پی ٹی آئی والے عمران خان کوجیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ وہ باہر آگئے تو یہ شکلیں نظر نہیں آئیں گی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے، ہم سب کو شروع دن سے واضح تھا، قانونی، اخلاقی اور جمہوری طور پر بھی واضح تھے۔انہوں نے کہا کہ اتنی ساری کامیابیوں کے بعد حکومت کو پرفارم کرنا چاہیے اور تحریک انصاف کے لیے یہ شروع دن سے انتہائی مایوس کن تھا، وہ جو کچھ دکھا رہے ہیں یہ سب میک اپ اور آنکھوں کو دھول جھونکنا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں احتجاج کریں گے تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ اب پاکستان میں کوئی احتجاج نہیں کرسکتا ہے، احتجاج والی کہانی بالکل ختم ہوگئی ہے، اب ترقی اور تعمیری پاکستان کی بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اب مار دھاڑ اور اسمبلیوں میں احتجاج کرنے کی بات کرنا تو اسمبلیوں میں احتجاج کا ہمیں معلوم ہے، میں خود رکن ہوں، وہ سب ایک انڈراسٹینڈنگ سے ہوتا ہے، اسی کے تحت وہ باہر جاتے ہیں اور سب مراعات اور تنخواہیں لے رہے ہیں، اس لیے یہ سب ڈراما ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں جو سیاست ہوگی وہ تعمیری ہوگی، مجھے سمیت قانون ساز پہلے بھی بات کرتے تھے اب بھی کریں گے اور اب ذرا سکون سے کریں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بیانیہ نہیں ہے، جن کا بیانیہ بنانا ہے وہ اس حوالے سے زیرو ہیں اور اگر بیانیہ بنانے میں کوئی ہوشیار ہے تو پی ٹی آئی کے اندر عمران خان ضرور ہیں اور ہم نے بھی ان سے بیانیہ بنانا سیکھا ہے، اس لیے ہم بڑے بڑوں کا بیانیہ توڑتے تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سینیٹر فیصل واوڈا نے فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ پی ٹی آئی رہے ہیں کریں گے ہیں اور تھا کہ
پڑھیں:
مجھ سے متعلق فیصلے اور سزائیں پہلے سے لکھے ہوئے ہیں، عمران خان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کو دی جانے والی سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے دن سے کہا جا رہا ہے آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں لیکن انہوں نے کہا وہ سارے مقدمات کا سامنا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل کے اندر ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ یہ سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں، بار بار ہمارے کیسز ملتوی کیے جاتے ہیں اور کل مشکل سے القادر کیس کی تاریخ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ القادر کیس میں بشریٰ بی بی کی فوری ضمانت ہونی چاہیے، اسکرپٹ یہ ہے توشہ خانہ میں سزا ہوگی پھر القادر میں ضمانت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تیراہ میں نوجوانوں کی شہادتوں پر بانی بہت دکھی تھے، بانی نے کہا اسی لیے وہ کہہ رہے ہیں آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائموندس کاروبلس کی ملاقات ، ای یو حقوقِ پاکستان فیزٹو پر پیشرفت کا جائزہ لیا
عمران خان نے کہا ہے کہ آپریشن کے لیے حکومت خیبرپختونخوا کو ٹریپ کیا گیا ہے، ملٹری آپریشنز سے دہشت گردی کم نہیں بلکہ مزید بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں، افغانستان کو دھمکیاں دے کر افغانوں کو یہاں سے نکالا گیا، ہماری حکومت نے افغانستان سے بات کی اور امن قائم کیا اس لیے افغانستان جا کر ان سے بات چیت کرنی چاہیے تھی۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ امن کے لیےپاکستانی حکومت کو افغان حکومت اور دونوں ملکوں کے عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
مزید :