عمران خان کو جیل میں رکھنے کا مقصد حاصل کرلیا گیا، فیصل واوڈا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کاکہنا ہےکہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کیس انتہائی کمزور تھا اور پارٹی کی سیاست کا واحد مقصد عمران خان کو جیل میں رکھنا تھا جو کامیابی سے حاصل کر لیا گیا۔
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو مکمل طور پر آئینی و قانونی قرار دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جب یہ کیس تقریباً پونے دو سال پہلے دائر ہوا تھا تو انہیں اس وقت ہی یقین تھا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی کیونکہ قانونی لحاظ سے ان کا مؤقف ناقابلِ دفاع تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس کو جس طرح دائر کیا گیا اور پھر جس انداز میں عدالت میں پیش کیا گیا، وہ سب ایک قانونی مذاق تھا، سپریم کورٹ نے مکمل قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جو فیصلہ سنایا ہے، وہ بالکل درست اور آئینی ہے۔
فیصل واوڈا کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے قطعی غیر متوقع نہیں تھا، یہ فیصلہ کوئی سرپرائز نہیں ہے۔ 26 ویں ترمیم پر بھی میری رائے واضح تھی، 27 ویں ترمیم آئے گی تو اس پر بھی میرا مؤقف دوٹوک ہوگا۔ قانون سازی پہلے بھی ہوئی، آئندہ بھی ہوگی۔
سینیٹر واوڈا نے پی ٹی آئی کی سیاست پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی کا بنیادی مقصد مار دھاڑ، گالم گلوچ، اور سڑکوں پر لڑائی جھگڑے کی سیاست کرنا ہے لیکن اب ان کا سب سے بڑا ہدف عمران خان کو جیل میں رکھنا، وہ مکمل ہو چکا ہے کیونکہ اگر وہ باہر آ گئے تو پارٹی کے دیگر چہرے منظر سے غائب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی باتیں محض ایک دکھاوا ہیں کیونکہ آج کے پاکستان میں اب ایسا کوئی ماحول نہیں جہاں لوگ احتجاج کرسکیں، یہ احتجاج والی کہانی اب ختم ہو چکی ہے، اب صرف ترقی کی بات ہوگی، تعمیری سیاست ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا پی ٹی آئی
پڑھیں:
شاہراہ فیصل پر پولیس لائٹ لگی گاڑی سے 11 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار
پولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹارگیٹ کے قریب کار سے 11 کلو چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے بتایا کہ شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی کو روکے جانے پر ملزمان نے خودکو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی اہم شخصیت کی بتائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نےگاڑی پرغیرقانونی پولیس لائٹ بھی لگا رکھی تھی، گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس میں سے چرس کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے مجموعی طور پر 11کلو چرس برآمد ہوئی جس پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے مزید بتایا کہ ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔