پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو قانونی لحاظ سے درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کیس بہت کمزور تھا اور پی ٹی آئی والے عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پونے 2 سال قبل جب یہ مقدمہ دائر ہوا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ اس مقدمے میں تحریک انصاف کو مایوسی ہوگی اور یہ نشستیں ان کو نہیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کیس قانونی لحاظ سے بہت ہی کمزور تھا، جس طرح یہ مقدمہ دائر ہوا تھا اور جس طرح اس کو چلایا گیا اس سے تو یہ فیصلہ پہلے دن سے واضح تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ فیصلہ میرے لیے کوئی سرپرائز نہیں ہے، میں 26ویں ترمیم پر بھی واضح تھا اور 27 ویں ترمیم آئے گی، اس پر بھی انتہائی واضح ہوں، پہلے بھی قانون سازی ہونی تھی وہ قانون ساز کرچکے ہیں، آگے بھی کریں گے اور واضح اکثریت سے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک وہ مایوس ہیں تحریک والے جو چاہتے تھے اس حساب سے ان کو کامیابی حاصل ہوگئی ہے، اپنی سیاست لڑائی، مار دھاڑ، گالم گلوچ، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے پی ٹی آئی والے عمران خان کوجیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ وہ باہر آگئے تو یہ شکلیں نظر نہیں آئیں گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں احتجاج کریں گے تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ اب پاکستان میں کوئی احتجاج نہیں کرسکتا ہے، احتجاج والی کہانی بالکل ختم ہوگئی ہے، اب ترقی اور تعمیری پاکستان کی بات ہوگی۔
اتنی ساری کامیابیوں کے بعد حکومت کو پرفارم کرنا چاہیے اور تحریک انصاف والے جو کچھ دکھا رہے ہیں یہ سب میک اپ اور آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔ مار دھاڑ اور اسمبلیوں میں احتجاج کرنے کی بات کرنا، اسمبلیوں میں احتجاج کا ہمیں معلوم ہے، میں خود رکن ہوں، وہ سب ایک انڈراسٹینڈنگ سے ہوتا ہے، اسی کے تحت وہ باہر جاتے ہیں اور سب مراعات اور تنخواہیں لے رہے ہیں، اس لیے یہ سب ڈراما ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں جو سیاست ہوگی وہ تعمیری ہوگی، مجھ سمیت قانون ساز پہلے بھی بات کرتے تھے اب بھی کریں گے اور اب ذرا سکون سے کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے تحریک انصاف نے کہا کہ کریں گے
پڑھیں:
27 ویں ترمیم منظور ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں: فیصل واوڈا
اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 27ویں ترمیم منظور ہوگئی ہے اب 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم منظور ہوگئی ہے، اس ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو اس ترمیم پر راضی کرلیں گے؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں، ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے زبردست کام کیا ہے میں ان کی قدر کرتا ہوں، وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک انتہائی اچھا اقدام کیا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ خیبر پختونخواہ کے نام تبدیلی کے حوالے سے پیش کیے جانے کی ترمیم بارے کیا کہیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے ویسا کر دے گا۔
ایک اور صحافی کے سوال پر سینیٹر نے 28ویں ترمیم کی تیاری کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا، 28ویں ترمیم کی تیاری کریں۔