معروف سیاسی رہنما آغا مرتضیٰ پویا کی وفات پر طاہرالقادری کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضیٰ پویا (مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صد مہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ پاکستان عوامی تحریک کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت، سابق مرکزی وائس چیئرمین پاکستان عوامی تحریک آغا مرتضیٰ پویا کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضیٰ پویا (مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صد مہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ پاکستان عوامی تحریک کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آغا مرتضیٰ پویا(مرحوم) کی پاکستانی معاشرے میں مختلف مسالک کے درمیان ہم آہنگی کو تقویت دینے اور بین المذاہب اتحاد کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور دیگر رہنمائوں نے بھی آغا مرتضیٰ پویا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ رہنمائوں نے کہا کہ آغا مرتضیٰ پویا (مرحوم) کی ملک میں آزادی اظہار کیلئے کاوشیں اور جمہوریت کیلئے جدوجہد قابل تحسین ہے۔ دریں اثنا آغا مرتضیٰ پویا کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی رہنمائوں و کارکنان نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے بیٹے و دیگر سوگواران تک ڈاکٹر طاہر القادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان عوامی تحریک منہاج القرا ن
پڑھیں:
ہم نے "صمود" امدادی قافلے کی حفاظت کیلئے اپنی بحریہ تعینات کر دی، سپین
اپنے ایک انٹرویو میں پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ امید ہے كہ صیہونی رژیم، "صمود" امدادی بیڑے پر اپنے مجرمانہ اور غیر قانونی حملوں کو نہیں دہرائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج سپین کے وزیر اعظم "پیڈرو سانچیز" نے غزہ کی جانب جانے والے صمود امدادی بیڑے پر اسرائیل کے دوبارہ حملے کے بارے میں اشارتاً انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار CNN کی میزبان "کرسٹیئن امان پور" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صیہونی رژیم "صمود" امدادی بیڑے پر اپنے مجرمانہ اور غیر قانونی حملوں کو دوبارہ نہیں دہرائے گی۔ تاہم انہوں نے اس امر کی بھی وضاحت کی کہ ہم نے غزہ کے لئے جانے والے اس بیڑے کی حفاظت کے لئے اپنے بحری جہاز تعینات کئے ہیں تا کہ اسرائیلی فوج کے حملے کے امکان کو کم کیا جا سکے۔ البتہ ہمیں امید ہے کہ اب ایسا نہیں ہو گا۔