راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف  نےپاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا ۔

سربراہ پاک بحریہ نے 54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔نیول چیف نے خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔

محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف  نے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کے  سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔

 ایڈمرل نوید اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

نیول چیف نے کورس کے شرکاء کی پیشہ وارانہ محنت اور لگن کو سراہا اور کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایڈمرل نوید اشرف

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی افواج کے چیف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ بدلتے علاقائی حالات، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔ سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ سعودی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • SSUکا دہشت گردی کی سے نمٹنے کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن
  • جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • جدہ میں سوشل میڈیا پرجھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کے خلاف آگاہی نشست
  • جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اہم اعزاز سے نوازا گیا
  • پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • انوشکا شرما سات سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار
  • ہوائے نفس اور اس کے خطرات
  • شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
  • ایم کیو ایم کی ترمیم پر بات نہیں ہوئی: نوید قمر 
  • پاک افغان مذاکرات کا روایتی نتیجہ