پنجاب حکومت سوات واقعے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بیرسٹر سیف— فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سوات واقعے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر عوام کے لیے وقف کیا گیا ہے، جس جگہ پر کوتاہی ہوئی ہے وہاں وزیراعلیٰ کے پی نے کارروائی کی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا ہے، 75 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دارالحکومت اسلام آباد میں ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
سائبرکرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست ، قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
متن کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی میڈیا ٹاک کی اور پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو کو پھیلایا گیا۔