بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا۔
فاسٹ بولر محمد سراج نے بھارتی شہر حیدرآباد میں ‘جوہرفا’ کے نام سے ریستوران کھولا ہے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر دی ہے۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سراج نے لکھا کہ ریسٹورنٹ میں صارفین کو فارسی، عربین، مغلائی اور چائنیز کھانے پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی ون 8 کے نام سے ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔
محمد سراج اس وقت انگلینڈ میں ہیں جہاں وہ میزبان ملک کیخلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غزہ میں نسل کشی، بدقسمتی سے دنیا کچھ نہیں کررہی، صدر بنگلادیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک:۔ بنگلہ دیشی عبوری صدر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ غزہ میں نسل کشی دن کی روشنی میں اور سب کے سامنے ہورہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی صدر محمد یونس نے مزید کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی اس رپورٹ سے اتفاق کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں واضح طور پر نسل کشی ہیں اور یہ سب کچھ پوری دنیا کے سامنے براہِ راست ہورہا ہے۔ بنگلادیشی صدر محمد یونس نے کہا کہ بدقسمتی سے انسانیت کی جانب سے اس جارحیت کو روکنے کے لیے ہم وہ کچھ نہیں کر رہے جو ضروری ہے۔
صدر یونس نے مزید کہا اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو نہ آنے والی نسلیں اور نہ ہی تاریخ ہمیں معاف کرے گی۔ ہم واقعی ایک نسل کشی کو براہِ راست دیکھ رہے ہیں۔بنگلادیشی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اور م ¶ثر اقدامات کیے جائیں تاکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں اور انسانی المیہ مزید نہ بڑھے۔
صدر محمد یونس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے یارو مددگار تارکین وطن بڑی تعداد میں بنگلادیش آرہے ہیں۔ بنگلادیشی صدر نے عالمی برادری اور قوتوں سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کے لیے حل اپنا کردار ادا کریں۔