بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا۔
فاسٹ بولر محمد سراج نے بھارتی شہر حیدرآباد میں 'جوہرفا' کے نام سے ریستوران کھولا ہے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر دی ہے۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سراج نے لکھا کہ ریسٹورنٹ میں صارفین کو فارسی، عربین، مغلائی اور چائنیز کھانے پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی ون 8 کے نام سے ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔
محمد سراج اس وقت انگلینڈ میں ہیں جہاں وہ میزبان ملک کیخلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں، چند لمحے رکنے کے بعد تصدیق کی کیا آپ واقعی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہاہوں ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری سمجھ انہیں آیا کہ مقصود ملک نے کیا اعلان کیا ، شعیب اختر اور ریما نے بار بار پوچھ کر مقصود ملک سے کنفرم کیا کہ انہوں نے کیا اعلان کیا ہے ۔
اقبالؒ پاکستان اور ایران کا مشترکہ فکری سرمایہ ہیں: وزیر خزانہ پنجاب کا ’’جشن اقبال ‘‘سے خطاب
مقصود ملک جو کہ ایک بڑی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں ، کا کہنا تھا کہ ان کے بعض قریبی عزیز کی کینسر کے مرض سے اموات ہوئی ہیں جبکہ ان کے والد کو بھی جگر کا کینسر تھا، اس لیئے و اس مرض کا درد جانتے ہیں ۔ شعیب اختر اور ریما سمیت فنڈ ریزنگ ڈنر کے شرکاء نے مقصود ملک کی عظیم خدمت کو خراج تحسین پیش کیا ۔
مزید :