کے سی اے اے کے انتخابات‘بزنس مین پینل کا کامیاب پاور شو کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس ر پورٹر)کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (KCAA) کے انتخابات 2025ء تیزی سے قریب آتے ہی انتخابی ماحول میں گرما گرمی بڑھ گئی ہے اور انتخابی دوڑ نے نئی شکل اختیار کر لی ہے۔ بزنس مین پینل اور کسٹم ایجنٹس الائنس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بڑی تعداد میں کسٹمز ایجنٹس انتخابی سرگرمیوں میں شریک ہو کر اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بزنس مین پینل نے ایک کامیاب پاور شو کا مظاہرہ کیا، جس میں کسٹمز ایجنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر افتخار شیخ ، محمود الحسن اعوان اور پینل کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تبدیلی کا نعرہ لے کر میدان میں اترے ہیں اور ان کی پہلی ترجیح کسٹمز ایجنٹس کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔ پینل کے سرپرست اعلیٰ افتخار احمد شیخ اور دیگر امیدواران نے کہا کہ ہمارا منشور شفافیت، میرٹ اور ممبران کے حقوق کے تحفظ پر مبنی ہے اور ہم اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔انتخابات کے حوالے سے کسٹم ایجنٹس الائنس اور بزنس مین پینل کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، خصوصاً 46 لائسنس منسوخی کے معاملے پر فریقین ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں ۔ بزنس مین پینل نے میرٹ کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے امیدوار سامنے لائے ہیں اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 27 ستمبر کو ہونے والا یہ انتخاب ایسوسی ایشن کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات میں شمار ہوگا، جہاں دونوں بڑے گروپ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ کسٹمز ایجنٹس برادری کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کے نتائج آئندہ سالوں کی سمت متعین کریں گے اور یہ فیصلہ کن ہوں گے کہ کسٹمز ایجنٹس کے حقیقی مسائل کون حل کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 31 سے 60 سیریل پر مہر لگا کر بزنس مین پینل کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بزنس مین پینل کسٹمز ایجنٹس پینل کے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دانشمندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، آفتاب شیرپاو
سربراہ قومی وطن پارٹی کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے فوج مخالف بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دانشمندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔