data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی ،پانی کے بحران ،انفرااسٹرکچر کی تباہی ،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سمیت دیگر مسائل کے باوجود، پیپلزپارٹی کی کراچی دشمنی جاری رکھنے ،حکومتی نااہلی ،کرپشن اوربے حسی کی
شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے 2 ماہ میں موٹر سائیکل ودیگر گاڑیوںکے52 ہزار سے زاید چالان کیے جا چکے ہیں،کراچی میں ٹریفک اشارے،زیبرا کراسنگ ،فٹ پاتھ اور دیگر سہولیات ناپید ہوتی جارہی ہیں مگر سارا زور چالان کرنے پر ہے ،آئی جی غلام نبی میمن کا یہ کہنا کہ2ماہ تک چالان جمع نہ کرنے پر جرمانہ ڈبل ،3ماہ تک لائسنس کی منسوخی اور 180دنوں میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی شہریوں کی تذلیل ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے تمام ضلعی دفاتر اورمرکزی دفتر میں شکایتی ڈیسک قائم کر دی گئی ہیں ، جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکیں گے ، کراچی ملک کی معیشت چلاتا ہے ،کراچی ایک بار پھر پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ثابت ہوا ہے۔ کراچی نے رواں سال 3256ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا جو کہ گزشتہ سال کے نسبت 29فیصد زیادہ ہے اس کے باوجود کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا ہوا ہے ،کراچی کے عوام سے نارواسلوک اور تذلیل بند کی جائے ، سندھ حکومت نے 17سال میں کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کے لیے صرف 300 بسیں چلائیںاور وزیر اطلاعات شرجیل میمن ہر کچھ عرصے بعد 50بسیں چلانے کے اعلانات کرتے رہتے ہیں ،کراچی میگا میٹروپولیٹن سٹی ہے اس کوکم از کم ایک ہزار بسیں ،لائٹ ریل اور سرکلر ریلوے جیسے منصوبے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں اور عام شہریوں کے ساتھ ہونے والی ہر زیادتی کے خلاف آواز اُٹھائے گی ۔کراچی میں 4.

5ملین موٹر سائیکل استعمال ہوتی ہیں ،نوجوان ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں لیکن ناانصافی اورزیادتی کی صورت میں جماعت اسلامی سے رابطہ کریں ۔انہوں نے کہاکہK-4منصوبہ کراچی کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔ اس اہم منصوبے کے لیے وفاق نے صرف 3.2 ارب روپے رکھے جبکہ اس کی اصل ضرورت 40 ارب روپے تھی۔ اگر کے فور منصوبہ جون 2026تک مکمل ہو بھی گیاتو اس کی آگمینٹیشن یعنی لائنوں کی تنصیب جیسے ضروری کام بھی تاحال شروع نہیں کیے گئے جس کے لیے مزید 2 سال درکار ہیں ۔کے فور منصوبے کے لیے سے سندھ حکومت نے بھی کچھ نہیں کیا۔مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم، جو حکومت میں شامل ہیں، سب نے کراچی کے مسائل اور حقوق کے حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔منعم ظفر خان نے کہاکہ یہ امر انتہائی حیران کن ہے کہ سندھ حکومت نے صرف چالان کی مد میں 9.2ارب روپے شہریوں سے وصول کیے جبکہ پورے پاکستان کے جاگیرداروں اوروڈیروں نے قومی خزانے میں صرف 4ارب روپے ٹیکس جمع کرائے ہیں،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو واٹر اینڈ سیوریج کی مد میں 1.6 بلین ڈالر دیے گئے، لیکن کوئی بڑا کام نظر نہیں آیا۔واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پر سندھ حکومت کا مکمل قبضہ ہے۔ قابض مئیر نے نالوں کی صفائی کرائی اور نہ ہی اپنے ٹاؤن چیئرمینز پر اعتماد کیا۔ واٹر بورڈ ٹاؤن کو جواب دہ نہیں بلکہ مئیر کے ماتحت ہے، جہاں کرپشن کی جڑیں نیچے سے بلاول ہاؤس تک جاتی ہیں۔پریس کانفرنس میں پبلک ایڈ کمیٹی کے سیکرٹری نجیب ایوبی، انچارج میڈیا سیل صہیب احمد، ٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت کراچی کے کے لیے

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی