شوہرکے مظالم سے تنگ خاتون پانچ بچوں سمیت بے گھر،انصاف کیلیے دربدر
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلعی نوشہروفیروز کی تحصیل مورو کے گوٹھ ڈیپارجہ کی رہائشی مسماۃ ماروی نے اپنے شوہر کے تشدد اور پانچوں بچوں کو زبردستی چھین کر گھر سے نکالنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی شادی اعجاز علی سولنگی سے 2009ء میں ہوئی تھی جس سے اس کے پانچ بچے پیدا ہوئے جبکہ اس کا شوہر چور، نشئی اور جرائم پیشہ شخص ہے جوکہ اس پر روزانہ شدید تشدد کرتا تھا، حتیٰ کہ دو بار قتل کرنے کی بھی کوشش کر چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے ہتھیاروں کے زور پر اس کے پانچوں بچے بھی چھین کر اسے گھر سے نکال دیا ہے، جس کے بعد وہ مجبور ہو کر گھر چھوڑ کر آ گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس نے پی ایس مٹھو شاخ تھانہ پر بھی فریاد کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوشہروفیروز کی عدالت نے بھی پولیس کو اس کے تحفظ کا حکم دیا تھا لیکن پولیس عدالتی حکم پر عمل کرنے کے بجائے اسے اور اس کے ہمدردوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ ، آئی جی سندھ پولیس اور معزز عدالت سے اپیل کی کہ اس کے ظالم شوہر اعجاز سولنگی سے اس کے چھینے گئے پانچوں بچے واپس دلوائے جائیں اور اس ظالم شوہر کے خلاف قانونی کارروائی کر کے اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔