Islam Times:
2025-10-04@22:45:19 GMT

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 27 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ملٹی لیٹرل اور کمرشل قرضوں کی وصولی سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 27 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 72 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 36 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 30 جون کو حکومتی انفلوز کی آمد سے 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذخائر کی مالیت زرمبادلہ کے اسٹیٹ بینک لاکھ ڈالر

پڑھیں:

ایلون مسک 500 ارب ڈالر کے مالک دنیا کے پہلے شخص بن گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے جن کی مجموعی دولت تقریباً 500 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ تاریخی کامیابی ٹیسلا کے حصص میں ریکارڈ اضافے اور ٹیکنالوجی کے اس معروف صنعت کار کی ملکیتی دیگر نئی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی قدر کی بدولت ممکن ہوئی۔فوربز میگزین میں شائع ہونے والے ارب پتیوں کے انڈیکس کے مطابق مسک کی مجموعی دولت 499.5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ٹیسلا کے حصص مسک کی مجموعی دولت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، کیونکہ اس سال اب تک یہ 14 فیصد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،منی مارکیٹ آپریشن
  • زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں21ملین ڈالر کا اضافہ
  • ایلون مسک 500 ارب ڈالر کے مالک دنیا کے پہلے شخص بن گئے
  • ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،جمیل احمد
  • انٹرنیشنل لیگ ٹی20 آکشن، پاکستانی کھلاڑی فخر زمان اور نسیم شاہ 80 ہزار ڈالر میں منتخب
  • پاکستان کے زرمبادلہ مجموعی ذخائر 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے
  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 33 فیصد اضافہ
  • ایلون مسک 500 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت رکھنے والے پہلی شخصیت گئے
  • اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں