data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جے ایس اینویسٹمنٹ لمیٹڈ اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے جے ایس ہوٹل رئیٹ کے موضوع پر ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جو کہ پاکستان کا پہلا شریعت کے مطابق برانڈڈ گرین ہاسپیٹیلٹی رئیٹ ہے۔پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے کہا کہ ایسے منصوبے حیدرآباد کی کاروباری برادری کے لیے محفوظ، نفع بخش اور شرعی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے نادر مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا ہمیشہ یہی مقصد رہا ہے کہ مقامی تاجروں کو جدید سرمایہ کاری کے مواقع مہیا کئے جائیں۔ انہوں نے جے ایس اینویسٹمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے اِس شاندار منصوبے کے آغاز پر ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔ نائب صدر شان سہگل نے اپنے خطاب میں جے ایس ہوٹل رئیٹ کوکاروباری طبقے کے لیے شریعت کے مطابق ایک مثالی سرمایہ کاری موقع قرار دیا۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ایسے نئے منصوبوں کے بارے میں سرمایہ کاروں کو مکمل آگاہی دینا بھی ضروری ہے کیونکہ شہر میں پہلے سے موجود کاروباری طبقہ جو پرانے طرز پر کام کر رہا ہے اِن تبدیلیوں سے بعض اوقات تذبذب کا شکار ہو جاتا ہے۔ اِس لیے صرف بڑے ایونٹس کے بجائے کاروباری طبقے کو اعتماد میں لینے کے لیے B2B میٹنگز، کارنر سیشنز اور تفصیلی مشاورتی نشستیں منعقد کی جائیں ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری جے ایس

پڑھیں:

اب چاندی بھی عوام کی پہنچ سے دور

پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے بعد اب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ملکی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت مختلف عوامل جیسے بین الاقوامی طلب و رسد، ڈالر کی قدر، مہنگائی، عوامی مانگ اور حکومتی پالیسیوں پر منحصر ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
مختلف بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں چاندی کی قیمتیں تقریباً یکساں ہیں، جہاں 10 گرام چاندی کی قیمت تقریباً 4,389 روپے جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 5,114 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
چاندی کو نہ صرف زیورات بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اسے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، چاندی مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط ہیج (حفاظتی اثاثہ) ہے، کیونکہ مہنگائی میں اضافہ ہونے پر چاندی کی قیمتیں بھی بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔
مزید برآں، چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، جہاں قیمت میں وقتی اتار چڑھاؤ کے باوجود، طویل عرصے میں اچھی آمدنی ممکن ہے۔ سونے کے مقابلے میں چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ کم خطرناک سرمایہ کاری تصور کی جاتی ہے۔
موجودہ عالمی اور مقامی صورتحال کے پیش نظر چاندی کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ چاندی کی مارکیٹ پر نظر رکھیں تاکہ بہتر موقع پر سرمایہ کاری کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: عالمی یوم اساتذہ پر ایک ٹیچر طالب عملوں کو کمپیوٹر کے بارے میں معلومات فراہم کررہا ہے
  • اب چاندی بھی عوام کی پہنچ سے دور
  • معیشت مستحکم کرنا اولین ترجیح، سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں: شہباز شریف
  • ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم
  • وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
  • پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم
  • چین کا خصوصی ویزا پروگرام: سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کیلیے نئے مواقع
  • کاروباری ہفتے کا شان دار اختتام: اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی بلندی کا ریکارڈ قائم
  • دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت، پاکستان کی ترکیہ کو بڑی آفر
  • ہماری بادشاہت تو نہیں جو چاہے کردیں، قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے،جسٹس منصور علی شاہ کے کیس میں ریمارکس