جماعت اسلامی بدین کا اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع بدین کے وفد کی نمائندہ جسارت ماتلی عطا محمد گدی کے سسر کی وفات پر تعزیت۔وفد میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالکریم بلیدی نائب امیر ضلع مولانا غلام رسول احمدانی پبلک ایڈ کمیٹی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری نوشاد احمد خان اور نمائندہ جسارت بدین بھی شامل تھے انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلیے صبروجمیل کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیجیٹل میڈیا کو اسلام کی دعوت کیلیے استعمال کرنا ہوگا‘ نادیہ سیف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کو اسلام کی دعوت کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی زندگی کو اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ یہی درست ضابطہ حیات ہے۔ ایمان اور عمل ہی کامیاب زندگی کی پہچان ہیں۔ جماعت اسلامی (خواتین) ضلع وسطی کے تحت امیدواران رکنیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ سیف نے مزید کہا کہ اسلام کی دعوت ذہنی اور روحانی بیداری کا سبب بنتی ہے۔ اس دعوت کو عام کرنے کے لیے ہمیں آج کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ استعمال کرنے ہوں گے۔ نائب ناظمہ ضلع وسطی عظمیٰ عمران نے اپنے خطاب میں شرکا کو اس طرف توجہ دلائی کہ سخت سے سخت حالات میں بھی حدود اللہ سے تجاوز نہ کریں۔ ہمارا اصل ہدف ہمارا گھر، اولاد اور ماحول ہیں۔ رکن کراچی شوریٰ ثمینہ مرسلین نے دستورِ جماعت اسلامی پر گفتگو میں کہا کہ نظم وضبط اور دیانت داری کے بغیر کسی جماعت میں مضبوطی نہیں آسکتی۔ نائب نگراں شعبہ نشرو اشاعت ضلع وسطی صائمہ عبدالواحد نے شرکا کو متوجہ کیا کہ ہمیں سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے۔ ہم اس کے استعمال میں اتنے ماہر ہوں کہ دین کی دعوت اور جماعت اسلامی کا تعارف زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا سکیں۔