ماہ محرم الحرام امن اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے، استحکام پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے کہاہے کہ ماہ محرم ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ملکی استحکام کیلئے امن، وحدت اور باہمی احترام کو یقینی بنایا جائے۔مذہبی اورسیاسی قائدین باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیں ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت اور محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تمام مذاہب و مسالک کے افراد محرم الحرام پر تحمل اور برداشت کا دامن کسی صورت نہ چھوڑیں اور باہمی اخوت،مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علویہ مشارع العلوم کے مہتمم اور ابو الفضل مسجد قدم گاہ مولی علی کے خطیب علامہ حیدر عباس زیدی،شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سینئر نائب صدر سید معظم شاہ جہانیاں الگ الگ ملاقاتوں میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ اسلام ہمیں امن سے رہنے کی تلقین کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے: شزا فاطمہ
شزا فاطمہ خواجہ — فائل فوٹووفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارتِ آئی ٹی کو وزیر اعظم آفس، ایس آئی ایف سی، وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ڈیجیٹل سیکٹر اقتصادی سلامتی، اسٹریٹجک مضبوطی، عالمی مسابقت کا بنیادی ستون ہے۔ ڈیجیٹل گورننس، اے آئی، سائبر سیکیورٹی پاکستان کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن شعبے ہیں۔ ہم اپنی سائبر ریزیلنس کو مسلسل مضبوط بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج، سرکاری ادارے، نجی شعبہ دوران جنگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے، فورسز اور نجی ماہرین نے بھی مل کر سائبر دفاع مضبوط کیا۔
شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ ٹیک سیکٹر کے لیے بڑی پیش رفت ہے، کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کی پوری زندگی کو ایک جامع ڈیجیٹل ماحول میں منتقل کرنا ہمارا ہدف ہے۔