data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برطانوی شہریت رکھنے والی خاتون کے سامان سے ایک کلو منشیات برآمد، خاتون کو منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی شہریت رکھنے والی سرگودھا کی رہائشی مہوش نامی خاتون نے اسلام آباد ائرپورٹ پر دوران تلاشی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ برطانوی شہریت کی حامل خاتون نجی ائرلائن کے ذریعے برطانیہ جانا چاہتی تھی۔ اور ایک سرکاری محخمہ کا سب انسپکٹر اسے پروٹوکول دے رہا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی پہلی بیگج اسکیننگ مشین کاؤنٹر سے سامان کلیئر کردیا گیا تھا۔ بورڈنگ کے بعد خاتون ہینڈ کیری کے ساتھ دوسرے اسکیننگ پوائنٹ پر پہنچی تو خاتون کے سامان میں رکھے پشاوری جوتوں سے ایک کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد ہوئی، منشیات جوتوں کے تلوں میں چھپائی گی تھی۔

منشیات برآمد ہونے پر خاتون مہوش کو تحویل میں لیا گیا۔ دوران تفتیش اپنے ابتداہی بیان میں خاتون نے بتایا کہ کسی شخص نے اس کو یہ جوتے کسی نے برطانیہ میں کسی کو دینے کے لیے دیے تھے۔

خاتون کو پروٹوکول دینے والے سرکاری محکمے کے اہلکار سے بھی اس حوالے سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ سرکاری محکمے کا سب انسپکٹر بھی کسی اور شخص کے کہنے پر خاتون کو پروٹوکول دینے کے لیے وہاں موجود تھا۔

ائرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج کے ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے پہلے کاؤنٹر کی اسکیننگ سے منشیات کے ساتھ سامان کسے کلیئر ہوا، اس  کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے  کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایک کلو

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار