کراچی میں کروڑوں کی چوری کرنے والی ماسی پنجاب میں بھی جائیداد کی مالک نکلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا، استغاثہ نے انکشاف کیا کہ ملزمہ کی پنجاب میں بھی پراپرٹی ہے جہاں اس کے رشتے دار رہتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں گھریلو ملازمہ ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج جمعہ تک کے لیے محفوظ کرلیا جبکہ ملزم فہد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔
استغاثہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت مرکزی ملزمہ شہناز سے جیل میں تفتیش کی گئی، ملزمہ نے تقریباً پینتالیس لاکھ روپے نقدی کی معلومات فراہم کیں، ملزمہ نے 3 فلیٹ، ایک دکان، 4 گاڑیوں اور 4 موٹر سائیکلوں کی معلومات فراہم کیں، چوری کی رقم سے خریدی گئی 2 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں تاحال برآمد نہیں ہوسکیں، ملزمہ نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی ایک پراپرٹی خریدی جہاں ملازم اور رشتے دار رہتے ہیں۔
استغاثہ کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 5 لاکھ 75 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس سے 33 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کیے جاچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کیخلاف آج سے ایکشن ہوگا،کین کمشنر پنجاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کین کمشنر پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ کرشنگ کا سیزن شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف آج سے کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ہدایات کے باوجود پنجاب کی بیشتر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں 15 نومبر کی آخری تاریخ مقرر کی تھی، لیکن صوبے کی 41 میں سے صرف 5 ملوں نے کرشنگ کا آغاز کیا۔
کین کمشنر پنجاب کے مطابق ڈیڈ لائن پر صرف شریف فیملی کی شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے، جبکہ زیادہ تر ملوں کی جانب سے تاخیر سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ نے الزام لگایا ہے کہ مل مالکان جان بوجھ کر کرشنگ میں تاخیر کر رہے ہیں تاکہ گنا کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں چینی 200 سے 229 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔