دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر چارجز میں اضافہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملک بھر کے کمرشل بینکوں نے دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر چارجز میں اضافہ کر دیا۔
اپنے بینک کے علاوہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر اب 23 روپے 44 پیسے سے 25 روپے کے چارجز دینے ہوں گے۔
یکم جولائی سے اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز پر نئے چارجز اور قوائد نافذ العمل ہو گئے۔
اپنے بینک کی برانچز کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے۔
بین الاقوامی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر 2 فیصد سے 8 فیصد یا 300 روپے سے 1000 روپے تک فیس لاگو ہو گی جو بینک کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بینک کے
پڑھیں:
ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ
اسلام آباد:ملک میں مسلسل تین ہفتے کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بڑھ کر 4.07 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 19 اشیا مہنگی ہوئیں اور 12کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.07 فیصد ہوگئی ہے حالیہ ایک ہفتے میں ٹماٹر46.44 فیصد مہنگے ہوئے، پیٹرول 1.72 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.45 فیصد مہنگا ہوا، لہسن 1.41 اور پیاز 1.22 فیصد مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ گھی، بیف، مٹن، دہی اور سگریٹس سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔
دوسری جانب ایک ہفتے میں چکن 7.96 اور کیلے 0.78 فیصد سستے ہوئے، دالیں، آلو، کوکنگ آئل اور ایل پی جی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 3.90 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.76فیصد اضافے کے ساتھ4.04فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 4.83 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 4.86 فیصد اور 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.49 فیصداضافے کے ساتھ 3.35 فیصد رہی ہے۔