Jasarat News:
2025-09-18@13:40:39 GMT

آنکھوں کا امتحان! تصویر میں چھپی گڑبڑ تلاش کریں

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیا آپ کی نظر اس گھڑی کی گڑبڑ پکڑ سکتی ہے؟ ذہنی آزمائش کے لیے تیار ہو جائیں!

انٹرنیٹ پر آئے دن ایسی تصویری پہلیاں سامنے آتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کو الجھا دیتی ہیں، اور ان کا دماغ چکرا کر رہ جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک پہیلی ان دنوں خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سادہ سی گھڑی دکھائی گئی ہے — مگر اس میں ایک ایسی گڑبڑ چھپی ہے جو واضح ہونے کے باوجود اکثر آنکھوں سے اوجھل رہتی ہے۔

ظاہری طور پر یہ ایک عام گھڑی ہے جس پر رومن ہندسوں کے ذریعے وقت دکھایا گیا ہے۔ لیکن غور کریں… کوئی تو بات ہے جو ٹھیک نہیں لگ رہی۔

تصویر میں ایک ایسی خامی ہے جو پہلی نظر میں پکڑنا مشکل ہے، مگر جب ایک بار نظر پڑ جائے تو آپ خود حیران رہ جائیں گے کہ یہ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوتے ہوئے بھی چھپی رہی۔

تو کیا آپ نے پہچان لیا؟
اگر نہیں، تو لیجیے راز فاش کرتے ہیں…

اس گھڑی میں 9 اور 11 کے ہندسوں کو آپس میں بدل دیا گیا ہے!

یعنی جہاں “IX” (نمبر 9) ہونا چاہیے تھا، وہاں “XI” (نمبر 11) لکھا گیا ہے، اور 11 کی جگہ 9 والا ہندسہ موجود ہے!
یہ دانستہ کی گئی تبدیلی تصویر کو ایک پہیلی میں بدل دیتی ہے، اور دماغ کو چیلنج کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ایسی تصویری پہیلیاں صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ دماغی ورزش بھی ہیں۔ یہ توجہ، مشاہدے اور ذہنی چستی کو بہتر بناتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسی سرگرمیاں دماغ کے اعصابی نظام پر مثبت اثر ڈالتی ہیں اور ذہنی تناؤ کو بھی کم کرتی ہیں۔

اس میں 9 اور 11 نمبر کے ہندسوں کو ایک دوسرے سے تبدیل کر دیا گیا تھا / فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایم ڈی کیٹ 2025ء: 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن

—فائل فوٹو

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025ء کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرا لی ہے، یہ امتحان ملک بھر اور بین الاقوامی مرکز ریاض (سعودی عرب) میں منعقد کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر 2025ء کو ہونا تھا، تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر امتحان کی تاریخ بڑھا کر اب 26 اکتوبر 2025ء (اتوار) مقرر کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 1 لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے کامیابی سے رجسٹریشن کرائی ہے، امتحان صوبائی جامعات کے ذریعے منعقد ہوگا، جبکہ بیرونِ ملک مقیم امیدواروں کے لیے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

پنجاب سے 50 ہزار 443 امیدواروں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت رجسٹریشن کرائی ہے، سندھ سے 33 ہزار 160 امیدوار سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کے تحت، خیبر پختونخوا سے 39 ہزار 964 امیدوار خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے تحت اور بلوچستان سے 10 ہزار 278 امیدوار بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے تحت رجسٹر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سے 1 ہزار 146 امیدواروں، آزاد جموں و کشمیر سے 3 ہزار 322 امیدواروں اور گلگت بلتستان سے 1 ہزار 564 امیدواروں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت رجسٹریشن کرائی ہے، مزید یہ کہ 194 امیدواروں نے بین الاقوامی مرکز پر امتحان دینے کےلیے رجسٹریشن کرائی ہے، جو اسی یونیورسٹی کے تحت ہو گا۔

سب سے زیادہ امیدوار پنجاب سے رجسٹر ہوئے ہیں، اس کے بعد خیبر پختونخوا اور سندھ کا نمبر آتا ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے بیان کے مطابق امتحان کا انعقاد پی ایم اینڈ ڈی سی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی نامزد کردہ جامعات کریں گی، البتہ بطور ریگولیٹر پی ایم اینڈ ڈی سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایم ڈی کیٹ کا یکساں نصاب اور سوالات کا بینک تیار کیا ہے۔

امتحان لینے والی جامعات پر لازم ہے کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کے مقرر کردہ معیارات کی سختی سے پابندی کریں، چاہے سوالنامہ تیار کرنے کا عمل ہو یا نتائج کا اعلان۔

تمام جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں امیدواروں کے لیے صوبائی اور بین الاقوامی مراکز پر بہترین انتظامات کریں۔

پی ایم اینڈ ڈی سی اور جامعات وفاقی و صوبائی اداروں جیسے ایف آئی اے، آئی بی اور پولیس سے رابطے میں ہیں تاکہ امتحان کے دوران سوالنامے کی لیکیج یا نقل کے کسی بھی واقعے سے بچا جا سکے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف پی ایم اینڈ ڈی سی یا جامعات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور میڈیا میں پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام جامعات متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون رکھیں تاکہ امتحانی عمل شفاف انداز میں منعقد ہو اور نقل یا سوالنامہ لیک ہونے کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا کہ کسی بھی ایسے واقعے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے تمام جامعات سے درخواست کی ہے کہ وہ امتحان کو پرامن اور کامیاب بنانے کے لیے بہترین ممکنہ انتظامات کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈی کیٹ 2025ء: 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم کا بڑا امتحان آج
  • آشوبِ چشم کی وبا شدت اختیار کر گئی، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
  • بھارت کے ہندوتوا پرست متعصب دماغوں کی کرکٹ پر دھونس جاری رہے گی یا نہیں؛ فیصلہ کی گھڑی آگئی
  • ’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
  • کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟
  • ایشیا کپ، کس کھلاڑی نے ایونٹ کی انعامی رقم سے بھی 8 گنا مہنگی گھڑی پہنی؟
  • ’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً  ٹھکرا دی
  • کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟
  • پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت