بغیر وائی فائی یا کال سروس کے رابطہ کرنے والی میسجنگ ایپ تیار
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ٹوئٹر کے شریک بانی اور اب بلاک نامی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی واٹس ایپ کے مقابلے میں ایک نیا میسجنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔
بٹ چیٹ نامی یہ نئی ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ بلیوٹوتھ میشن نیٹ ورک پر کام کرتی ہے۔
یعنی انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی سرور منسلک نہیں جبکہ سائن ان ہونے کے لیے فون نمبر یا ای میل کی ضرورت نہیں ہوگی۔
جیک ڈورسی نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اعلان کیا کہ اس ایپ کا بیٹا (beta) ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر لائیو کیا گیا ہے جبکہ مکمل وائٹ پیپر GitHub پر دستیاب ہے۔
انہوں نے ایکس پوسٹ میں اسے بلیوٹوتھ میش نیٹ ورکس پر ایک ذاتی تجربہ قرار دیا جس میں میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے،اس میسجنگ ایپ میں قریب موجود ڈیوائسز سے انکرپٹڈ رابطہ کرنا ممکن ہوگا۔
یعنی صارفین مقامی بلیوٹوتھ نیٹ ورکس پر ایک دوسرے سے میسجز کا تبادلہ کرسکیں گے اور وائی فائی یا کال سروس نہ ہونے پر بھی چیٹ ممکن ہوگی۔
اس ایپ کے میسجز صرف ڈیوائس پر محفوظ ہوں گے، جبکہ بائی ڈیفالٹ ڈیلیٹ ہو جائیں گے،بٹ چیٹ کو مسلسل کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ بلاک کیے جانے پر بھی اسے استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
ایپ میں گروپ چیٹس یا رومز کے نام کا فیچر بھی موجود ہے،مستقبل قریب میں اس ایپ میں وائی فائی ڈائریکٹ آپشن بھی شامل کیا جائے گا تاکہ اسے زیادہ طویل فاصلے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کے لیے تیار
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پہلا میچ ہارنے والے گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔
پاکستان ٹیم نے جیت کے لیے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی ہے، شائقین نے بھی بابر اعظم سے بڑی اننگز کی امیدیں لگالیں۔
???? Training in Lahore! Pakistan team in action at Gaddafi Stadium ahead of the 2nd T20I against South Africa ????????????????????#PAKvSA #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/S7DsnNJ3if
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2025قذافی اسٹیڈیم کی پچ سے اسپنرز کو مدد ملنے کی توقع ہے۔
میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔