data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ( آن لائن) ملک میں صحت کی سہولیات غریب عوام کی پہنچ سے مزید دور ہونے لگیں، جون 2025 کے دوران تمام میڈیکل خدمات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں سال صحت کے شعبے میں سالانہ بنیادوں پر 12.

63 فیصد تک مہنگائی ہوئی، جس نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے علاج معالجہ کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق جون کے مہینے میں مجموعی طور پر صحت سہولیات کی قیمتوں میں 0.99 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ادویات کی قیمتوں میں ماہانہ 0.63 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 15.30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی کلینک فیسوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جون میں ان فیسوں میں 1.32 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک سال کے دوران کلینک فیسیں 12.80 فیصد تک مہنگی ہوچکی ہیں۔ ڈینٹل سروسز جون میں 1.54 فیصد جبکہ سالانہ 26.66 فیصد مہنگی ہوئیں، جو کہ صحت کے شعبے میں سب سے زیادہ اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں جون کے دوران 1.52 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ ٹیسٹ 6.99 فیصد مہنگے ہوچکے ہیں۔ اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات بھی جون میں 1.27 فیصد مہنگی ہوئیں اور سالانہ سطح پر ان میں 8.30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان جاری رہا تو عام آدمی کے لیے علاج معالجہ اور صحت کی بنیادی سہولیات کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا۔ حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ صحت کا شعبہ عوام کے لیے قابلِ رسائی اور مؤثر رہ سکے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں فیصد اضافہ

پڑھیں:

ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ

کراچی:

بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور قبل از بجٹ معطل شدہ درآمدی شپمنٹس بڑھنے سے ڈالر سپلائی کی بہ نسبت ڈیمانڈ زائد ہونے سے گزشتہ ہفتے بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

ہفتہ وار کاروبار میں روپے کی بہ نسبت صرف پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں بتدریج اضافے کا رحجان بھی روپے کی قدر پر اثرانداز رہا، افراط زر بتدریج بڑھنے کے خدشات بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال درہم میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ ہوا، پاؤنڈ میں کمی آئی اور ریال و درہم مستحکم رہے۔

ایک ہفتے میں ڈالر کےانٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق بڑھ کر 2.44 روپے ہوگیا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 24پیسے بڑھ کر 283.96 روپے ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 32پیسے کے اضافے سے 286.40 روپے ہوگئی۔

برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 1.92روپے کی کمی سے 388.01 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 1.18 روپے کی کمی سے 394.00 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1.79 روپے کے اضافے سے 334.38 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1.84 روپے کے اضافے سے 338.20 روپے پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں ریال کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 75.71روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 76.40 روپے پر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں درہم کی قدر 6پیسے کے اضافے سے 77.31 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں درہم کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 78.10 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • مالی سال 2025 میں موٹر وہیکل ٹیکس میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
  • ہنڈائی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا
  • میٹرک بورڈ کراچی: جماعت دہم جنرل گروپ اور خصوصی طلبہ کے سالانہ نتائج کا اعلان
  • چانگان نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں، اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا
  • غریب کا علاج خواب بن گیا، صحت کی سہولیات مزید مہنگی
  • ’علی ایکسپریس‘ اور ’ٹیمو‘ نے پاکستان میں قیمتیں کیوں بڑھا دیں؟
  • پاکستانیوں کی خوراک میں تلی ہوئی اشیاء کا راج، پیزا دعوت کی مقبول ڈش قرار
  • ایک ہفتے کے دوران ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
  • ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ