یو اے ای کے بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرضے کا انتظام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک بڑے بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کر دیا ہے، جس کے تحت یہ رقم پانچ سالہ مدت کیلئے فراہم کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق یو اے ای کے اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے تعاون سے یہ فنانسنگ مہیا کی ہے، جبکہ دیگر اماراتی بینکوں نے بھی اس عمل میں شراکت داری کی۔
بیان میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے اس فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی، جبکہ اس قرض کا 89 فیصد حصہ اسلامی شریعہ کے اصولوں کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت اس بات کا مظہر ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان کی معیشت پر اعتماد رکھتے ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریعہ کمپلائنس فنانسنگ کا حصول ایک اہم کامیابی ہے جو مالیاتی نظام میں استحکام لانے کا باعث بنے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زرمبادلہ کے قومی ذخائر میں بڑا اضافہ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 24 اکتوبر کو 14 ارب 47 کروڑ 16 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 68 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔