Daily Mumtaz:
2025-07-09@17:12:40 GMT

چین کے جی ڈی پی میں تقریباً  35 ٹریلین یوآن اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

چین کے جی ڈی پی میں تقریباً  35 ٹریلین یوآن اضافہ

بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی اعلی معیار کی تکمیل” کے موضوع پر  پہلی پریس کانفرنس کا  اہتمام کیا۔بد ھ کے روز چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے چیئرمین زنگ شان جیے نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے پانچ سالوں میں چین کے جی ڈی پی میں  35 ٹریلین یوآن  کے اضافے کی توقع ہے، جو دنیا کے تیسرے بڑے جی ڈی پی کے حامل ملک سے زیادہ ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی عالمی اقتصادی ترقی میں سالانہ شرح تقریباً 30 فیصد پر برقرار ہے جبکہ پہلے چار سالوں میں  چین کی معاشی ترقی اوسطاً  5.

5 فیصد رہی۔زنگ شان جیے  نے کہا کہ پانچ سال قبل وضع کردہ منصوبہ بندی کے خاکے میں طے شدہ اہم اشاریوں میں معاشی ترقی، تمام ملازمین کی لیبر کی پیداواری صلاحیت اورمعاشرے میں  آر اینڈ ڈی کی سرمایہ کاری جیسے اشاریوں کی پیش رفت توقعات کے مطابق رہی۔ آٹھ اشارے، بشمول   شہرکاری کی شرح، اوسط عمر کی توقع، اور اناج اور توانائی کی جامع پیداواری صلاحیت، توقعات سے بہتر ترقی کر چکے ہیں. منصوبہ بندی میں طے شدہ اسٹریٹجک فرائض کو مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے ، اور  102 بڑے منصوبوں کو مستحکم اور احسن انداز میں فروغ دیاگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران ، چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر تک غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے رسائی پر  پابندیوں کو “صفر” کردیا گیا ، اور  قومی منفی فہرست میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے رسائی پر پابندیوں کی تعداد  29  تک کم کر دی گئی ۔چین میں  نجی کاروباری اداروں کی تعداد 58 ملین سے تجاوز کر گئی جو “13 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اختتام کے بعد سے 40 فیصد سے زیادہ کا  اضافہ ہے۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویں پانچ سالہ منصوبے چین کے

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی شعبے کی ترقی کا سفرتیزی سے جاری

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان کا توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے۔

حکومت وژن 2031کے تحت کوئلے اور فرنس آئل سے پن بجلی، شمسی توانائی اورسی این جی کی طرف منتقلی سمیت قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلئے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

اُدھر عالمی بینک نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کیلئے چودہ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کی منظوری دی ہے۔

کوئلے، گیس اور تھرمل پاور پلانٹ کی اپ گریڈیشن سمیت کئی دیگر منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔

ایس آئی ایف سی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب، آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • صنعت سے سیاحت تک، ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے ترقی کی نئی راہیں ہموار
  • ترقی کا طویل سفر مل کر طے کرنا ہے: وزیراعظم
  • ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی شعبے کی ترقی کا سفرتیزی سے جاری
  • حکومت کا ہدف ملکی معیشت کی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے، وزیراعظم کی کاروباری شخصیات سے گفتگو
  • ایس آئی ایف سی کی بدولت توانائی کے شعبے کا خود انحصاری کی طرف سفر تیز
  • ایس آئی ایف سی وژن 2031 کے تحت منصوبے تیز، توانائی کے شعبے کی خود انحصاری کی جانب پیشقدمی
  • آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے:ابراہیم مراد
  • چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3174 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچے
  • حکومت کا قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان