Daily Sub News:
2025-07-09@12:44:28 GMT

چین کے جی ڈی پی میں تقریباً  35 ٹریلین یوآن اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

چین کے جی ڈی پی میں تقریباً  35 ٹریلین یوآن اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں تقریباً  35 ٹریلین یوآن اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی اعلی معیار کی تکمیل” کے موضوع پر  پہلی پریس کانفرنس کا  اہتمام کیا۔بد ھ کے روز چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے چیئرمین زنگ شان جیے نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے پانچ سالوں میں چین کے جی ڈی پی میں  35 ٹریلین یوآن  کے اضافے کی توقع ہے، جو دنیا کے تیسرے بڑے جی ڈی پی کے حامل ملک سے زیادہ ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی عالمی اقتصادی ترقی میں سالانہ شرح تقریباً 30 فیصد پر برقرار ہے جبکہ پہلے چار سالوں میں  چین کی معاشی ترقی اوسطاً  5.

5 فیصد رہی۔زنگ شان جیے  نے کہا کہ پانچ سال قبل وضع کردہ منصوبہ بندی کے خاکے میں طے شدہ اہم اشاریوں میں معاشی ترقی، تمام ملازمین کی لیبر کی پیداواری صلاحیت اورمعاشرے میں  آر اینڈ ڈی کی سرمایہ کاری جیسے اشاریوں کی پیش رفت توقعات کے مطابق رہی۔ آٹھ اشارے، بشمول   شہرکاری کی شرح، اوسط عمر کی توقع، اور اناج اور توانائی کی جامع پیداواری صلاحیت، توقعات سے بہتر ترقی کر چکے ہیں.

منصوبہ بندی میں طے شدہ اسٹریٹجک فرائض کو مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے ، اور  102 بڑے منصوبوں کو مستحکم اور احسن انداز میں فروغ دیاگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران ، چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر تک غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے رسائی پر  پابندیوں کو “صفر” کردیا گیا ، اور  قومی منفی فہرست میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے رسائی پر پابندیوں کی تعداد  29  تک کم کر دی گئی ۔چین میں  نجی کاروباری اداروں کی تعداد 58 ملین سے تجاوز کر گئی جو “13 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اختتام کے بعد سے 40 فیصد سے زیادہ کا  اضافہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا اونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ عدالت نے سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگ شبلی فراز دل کی تکلیف میں اسپتال منتقل، 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی، ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جی ڈی پی چین کے

پڑھیں:

شمالی عراق :غار سے نکلنے والی میتھین سے پانچ ترک فوجی ہلاک،ترکیہ حکومت

بغداد(اوصاف نیوز) شمالی عراق میں غاروں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران میتھین گیس کے اخراج سے 5 ترک فوجی ہلاک ہو گئے، وزارتِ دفاع نے مزید واضح کیا کہ یہ واقعہ ایک ایسے حساس وقت میں پیش آیا ہے جب ترکیہ اور کردوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ ختم کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

قبل ازیں پی کے کے عسکریت پسند گروپ عشروں سے جاری اپنی مسلح جدوجہد ختم کرنے پر راضی ہو گیا تھا۔اس تنازعے میں 40,000 سے زیادہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں جو 1984 میں شروع ہوا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی کی باقیات کی تلاش جاری تھی۔ اسے کرد عسکریت پسندوں نے مئی 2022 میں علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کی لاش کبھی برآمد نہیں ہو سکی تھی۔

اس وقت ترکیہ آپریشن Claw Lock انجام دے رہا تھا اور اس کے فوجی سرحد کے ساتھ غاروں میں چھپے کردستان ورکرز پارٹی کے کرد عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایک بیان میں کہا گیا، “ایک غار میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ہمارے 19 اہلکاروں کو میتھین گیس کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ غار پہلے ایک ہسپتال کے طور پر استعمال ہونے کے لیے مشہور تھا۔

فوجیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان میں سے پانچ کی موت واقع ہو گئی۔

ہلاکتوں کی خبر اس وقت سامنے آئی جب کرد نواز ڈی ای ایم پارٹی کا ایک وفد ترک حکومت سے جاری مذاکرات کے دوران کردستان ورکز پارٹی کے جیل میں قید بانی عبداللہ اوکلان سے ملاقات کر رہا تھا۔

وفد نے کہا، “ملاقات کے دوران ہمیں بتایا گیا کہ کردستان کی علاقائی حکومت کے علاقے میں میتھین گیس کے زہر کی وجہ سے فوجیوں کی جانیں ضائع ہو گئیں۔”

مزید کہا گیا، “اس واقعے سے جناب اوکلان اور ہم سب کو گہرا صدمہ ہوا ہے۔ ہم اللہ سے ہلاک شدہ لوگوں کی مغفرت کی دعا اور ان کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں سے تعزیت کرتے ہیں۔”
اسرائیلی حملوں کی مذمت کیوں کی؟ ٹیرف10 فیصد اضافے کیساتھ لگادوں گا،ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

متعلقہ مضامین

  • چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 33 کھرب 17 ارب ڈالر ہو گئے
  • حکومت کا ہدف ملکی معیشت کی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے، وزیراعظم کی کاروباری شخصیات سے گفتگو
  • کراچی: شیرشاہ میں پلاسٹک گودام کی خوفناک آگ پانچ گھنٹے بعد بھی بے قابو
  • چین؛ زرمبادلہ کے ذخائر 10 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • لیاری حادثہ: ڈی جی ایس بی سی اے معطل، نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور؛ چینی باشندے کے گھر سے تقریباً 2کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
  • چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3174 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچے
  • حکومت کا قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ترقی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • شمالی عراق :غار سے نکلنے والی میتھین سے پانچ ترک فوجی ہلاک،ترکیہ حکومت