خیرپور: سچل لائبریری کے ڈائریکٹر غلام سرور کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور(جسارت نیوز ) سندھ حکومت نے گزشتہ 6 سال سے سندھ گورنمنٹ سچل لائبریری خیرپور میں ڈاریکٹر کے فرائض انجام دینے والے غلام سرور چنڑ کو ڈاریکٹر جنرل لائبریری مقرر کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد غلام سرور چنڑ نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، غلام سرور چنڑ نے بطور ڈاریکٹر سچل سرمست لائبریری خیرپور لائبریری میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے طلبا و طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کی، سچل سرمست لائبریری میں دوران ڈاریکٹر لائبریری سرور چنڑ نے جدید کمپیوٹر لیب، مفت انٹرنیٹ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرہ، جدید فرنیچر، دو جدید ریڈنگ حال سمیت سی ایس ایس کے کئی پروگرامز منعقد کرائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غلام سرور
پڑھیں:
کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک میں انتظامی بحران کے باعث بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، وزارتِ توانائی سے ٹیرف تنازعے کے بعد ادارے میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی اکثریت مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ہے اور نئے سی ای او کی تلاش کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔