data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خان یونس : غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے حملے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، تازہ ترین جھڑپ میں القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے قافلے پر بھرپور حملہ کیا، جس میں کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان القسام بریگیڈز  کاکہنا ہےکہ  مزاحمت کاروں نے ایک ٹینک، دو بکتر بند گاڑیاں اور دو بلڈوزروں کو براہ راست حملے میں تباہ کر دیا، حملے کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ کے ساتھ انتہائی قریب سے آمنے سامنے کی جھڑپ کی۔

انہوں نے کہاکہ  اس جھڑپ کے دوران مزاحمت کاروں نے ایک اسرائیلی فوجی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم میدان جنگ کی پیچیدہ صورتحال اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے باعث وہ اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے چنانچہ مذکورہ فوجی کو ہلاک کر دیا گیا اور اس کے ذاتی ہتھیار کو قبضے میں لے لیا گیا۔

القسام بریگیڈز کے ایک کمانڈر نے کہا کہ ہم نے آج دشمن کی صفوں میں گہری ضرب لگائی ہے، اگرچہ ہم فوجی کو زندہ گرفتار نہ کر سکے، لیکن ہماری کارروائی جاری رہے گی اور ان شاءاللہ جلد دشمن کے مزید فوجی ہمارے قیدی ہوں گے۔

خیال  رہےکہ  القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا تھا کہ ہم بہت جلد ایسے آپریشن کریں گے جن میں قابض فوج کے اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے گا۔ دشمن کو اپنی لاشوں کے ساتھ اپنے قیدیوں کی بھی واپسی کے لیے بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی۔

واضح رہےکہ  خان یونس اور غزہ کے دیگر جنوبی علاقوں میں قابض افواج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان گزشتہ کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فضائیہ اور توپخانے کے حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں جب کہ زمینی فوج مسلسل پیش قدمی کی کوشش میں ہے، فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی پیش قدمی کو روکنے کے لیے سرنگوں، آئی ای ڈیز، راکٹ حملوں اور گھات لگا کر کی جانے والی کارروائیوں کا وسیع استعمال کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے فلسطینی مزاحمت اسرائیلی فوج فوج کے

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم