محکمہ سوئی گیس،عجب سروس ، غضب کہانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
راولپنڈی( نیوزڈیسک) راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے ایک شہری کو سوئی گیس کا ایسا بل موصول ہوا جس نے نہ صرف اہل محلہ کو حیران کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ برپا کر دیا۔ عام محنت کش اللہ دتہ راجہ کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے کا بل بھیجا گیا، وہ بھی صرف چار ماہ کی مدت کا۔
یہ رقم اتنی زیادہ ہے کہ کسی صنعتی یونٹ کا بل بھی اس کے سامنے شرمندہ ہو جائے۔ اللہ دتہ راجہ نے فوری طور پر سوئی ناردرن گیس کے دفتر کا رخ کیا، لیکن جواب ملا کہ بل درست ہے اور اسے جمع کرانا ہو گا۔ غریب شہری نے دہائی دی کہ اس کا نہ تو کوئی ہوٹل ہے، نہ فیکٹری، پھر بھی اتنی خطیر رقم کا بل کیوں بھیجا گیا؟
سوشل میڈیا پر بل کی کاپی وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اسے “گیس بل یا بینک قرض؟” کا نام دے دیا۔ عوامی ردعمل کے بعد سوئی ناردرن حکام نے معاملے کی تحقیق شروع کی اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث یہ بل جنریٹ ہوا۔
ادارے نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ درست بل جاری کیا جائے گا اور شہری کو کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی کروائی کہ بلنگ کے نظام میں شفافیت اور نگرانی کس قدر ضروری ہے، تاکہ عام شہری غیر ضروری ذہنی اذیت سے بچ سکیں۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے ویژن پر کام کریں گے، علی امین گنڈا پور
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی بھرتی
پنجاب پولیس میں صوبے بھر کے امیدواروں کے لیے سب انسپکٹر کی نئی آسامیاں مشتہر کر دی گئی ہیں۔یہ بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی، جہاں اہل امیدوار اپنے کاغذات جمع کروا سکتے ہیں۔
نوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی آسامیاں مشتہر کر دی گئیں۔
پنجاب پولیس میں صوبہ بھر کیلئے سب انسپکٹر کی آسامیاں بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن مشتہر کر دی گئی ہیں۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران پی پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کریں اور 02 اکتوبر 2025 تک… pic.twitter.com/iZzncuIvgl
بھرتی کے اس عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ صوبے کے مختلف اضلاع سے اہل نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔رپورٹ کے مطابق امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن درخواست جمع کروائیں۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس موقع پر نوجوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر اپنی درخواستیں بروقت جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ بھرتیاں نہ صرف صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گی. بلکہ پولیس فورس میں مزید فعال اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے اضافے کا سبب بھی بنیں گی. جس سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔