بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
دنیا پور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹے، اپنے پیچھے صرف جنازے نہیں، پورے ملک کو سوگوار کر گئے۔ ان میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر، گجرات کا نوجوان بلاول، فیصل آباد کے شیخ ماجد، مظفرگڑھ کے محمد آصف اور لاہور کے جنید شامل ہیں، جنہیں پورے اعزاز کے ساتھ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔
دنیا پور میں جب دو بھائیوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھے تو پورا علاقہ دھاڑیں مار مار کر رو دیا۔ عثمان اور جابر کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ تدفین کے وقت ان کی والدہ نے آنسو روک کر وطن سے محبت کے اشعار پڑھے اور پورے حوصلے سے کہا: میرے بیٹے شہید ہوئے، مگر وہ وطن پر قربان ہو گئے، میں ان پر فخر کرتی ہوں!‘‘ماں نے جذباتی شاعری سے ماحول رقت انگیز بنادیا اور کوئی ایسی آنکھ نہ تھی جو اشکبارنہ ہوئی ہو۔(جاری ہے)
فیصل آباد کے رہائشی شیخ ماجد کئی برسوں سے لورالائی میں کپڑے کا کاروبار کر رہے تھے۔ ان کے بھائی آصف علی نے بتایا کہ ماجد کی نہ کسی سے دشمنی تھی، نہ کسی تنازع کا شکار تھے۔ ان کے سوگواران میں بیوی، والدہ اور تین بہن بھائی شامل ہیں۔گجرات کے بلاول کی عمر صرف 23 سال تھی۔ وہ دبئی سے کچھ عرصہ قبل ہی وطن واپس آیا تھا اور دوستوں سے ملنے کوئٹہ گیا، مگر واپسی کا سفر خون میں لپٹ گیا۔ ان کے والد کی آنکھیں نم تھیں مگر آواز میں غضب تھا، بولی: ’’بیٹا گیا، مگر اب باقی بیٹے پاکستان کے لیے زندہ رہیں گی!‘‘لاہور سے تعلق رکھنے والے جنید اپنی اہلیہ کے ساتھ سسرال سے واپس آرہے تھے کہ دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ان کی معصوم بیٹی اب یتیم ہو چکی ہے۔ اہل خانہ نے ریاست سے سوال کیا: ’’ہمیں انصاف چاہیے، کیا ہماری سڑکیں نوگو ایریاز بن گئی ہیں ‘‘بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنا کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اپریل 2024 میں بھی ضلع نوشکی میں ایسا ہی خونی سانحہ پیش آیا تھا، جس میں منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ کے نو شہریوں کو چن چن کر مارا گیا۔شہداء کے لواحقین اور شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ریاست فوری طور پر ان قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، ورنہ ہر دروازے پر شہادت کا نوحہ لکھا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب کے
پڑھیں:
بلوچستان میں پولیس اور لیویز تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار اور ایک بی سی کا نسٹیبل شہید ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے تھانے کا کمیونیکیشن نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے میں پولیس اور لیویز کے متعدد اہلکار زخمی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور ژوب کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ایمبولینسز بھی روانہ کر دی گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
Post Views: 5