ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
سعید احمد:ریلوے ہیڈکوارٹر نے 18 اور 19 گریڈکے 5افسران کے تقرر وتبادلے کردئیے.
گریڈ 19کی ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی صائمہ ارم کی خدمات وزارت ریلوے کے سپرد کر دی گئی،ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر عثمان انور کو ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا،ڈپٹی ڈی ایس آپریشن ملتان شاہدرضا کو ڈپٹی چیف کمرشل روپے مینجر گڈز تعینات کردیا گیا،گریڈ 18 کے ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی سجاد احمد کو ڈی ٹی او ملتان تعینات کردیا گیا۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اے آئی کسٹمز کلیئرنس، رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف
ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر کراچی غلام فرید کو ڈویژنل مارکیٹنگ مینجر کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا،ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، ڈی سی ساؤتھ نے مکینوں کو مزید خطرے سے آگاہ کردیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاکراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے بعد اب مزید خطرے کی بھی نشاندہی کردی گئی۔
لیاری میں خطرناک عمارتوں کے حوالے سے تعداد سامنے آئی ہے۔
آج ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگیں گے، احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن کو اگلے مرحلے میں داخل کیا گیا ہے۔
جاوید کھوسو نے کہا کہ ملبے میں اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اس عمارت کو 3 سال قبل خطرناک قرار دیا گیا تھا، اور ڈیڑھ ماہ قبل بھی عمارت کو نوٹس جاری کیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیاری میں اب بھی انتہائی خطرناک 22 عمارتیں موجود ہیں، اب تک لیاری میں 16 خطرناک عمارتوں کو خالی کروا دیا ہے، دیگر عمارتوں کو خالی کروانے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
جاوید کھوسو نے کہا کہ نوٹس کے بعد رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے آگاہ کیا جاتا ہے، خطرناک عمارتوں کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹے جاتے ہیں اور عمارت خالی نہ کی جائے تو قانونی کارروائی ہوتی ہے۔