صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد یمن میں حوثیوں کے خلاف پہلی مرتبہ حملے کیے ہیں جبکہ یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں یونانی مال بردار جہاز کو تباہ کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یمن پر اسرائیلی حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیردفاع کے مطابق الحدیدہ، الصلیف، راس عیسیٰ پرحملہ کیا گیا۔

اس حملے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی۔ حوثیوں کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرحا نے کہا کہ یمنی بندرگاہوں، بجلی گھروں اور دیگر شہری سہولتوں کو نشانہ بنانا شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے اور اس کا کسی فوجی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کو حوثیوں کی طرف سے مسلسل میزائل اور راکٹ حملوں کا سامنا ہے، جو فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اسرائیل کو نشانہ بناتے ہیں۔

دوسری جانب حوثیوں کی جانب سے بھی بحیرہ احمر میں حملے جاری ہیں، یونانی مال بردارجہازکو تباہ کردیا۔ برطانوی میری ٹائم اتھارٹی کے مطابق عملے کے تمام ارکان کو بچالیا گیا ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 80 فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 80 فلسطینی شہید
  • اسرائیل نے یمن میں حوثیوں پر بڑا فضائی حملہ کر دیا
  • اسرائیل کا یمن کے حوثیوں پر بڑا حملہ، تین اہم بندرگاہوں، پاور پلانٹ پر بمباری
  • مودی سرکار نے اگنی ویر اسکیم کے نام پر بھارتی نوجوانوں کا مستقبل تباہ کردیا
  • غزہ پر بمباری سے متعدد گھر تباہ، مزید 78 فلسطینی شہید، اسرائیل کا لبنان پر بھی حملہ
  • ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد یمن پر صہیونی حملوں کا آغاز، بندرگاہوں پر بمباری
  • یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں جہاز پر مسلح افراد کا حملہ
  • ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہ
  • بھارت کی بڑھتی ہوئی تنہائی