اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
ڈان نیوزکے مطابق  الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 27 مارچ، 2024 کو بننے والی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے گی، سینیٹ انتخابات کے لیے کوئی نئے کاغذات نامزدگی نہیں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے صوبے کی 7 جنرل نشستوں کے لیے کل 16 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے، خواتین کی نشستوں کے لیے چار اور ٹیکنو کریٹ کے لئے 6 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
جنرل نشست کیلیے امیدواروں میں پیپلز پارٹی کا 1 امیدوار،جےیو پی 1 اور ن لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے جے یو پی کا ایک امیدوار مقابلے کیلئے میدان میں اترے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی نشستوں کیلئے پی پی پی کی ایک امیدوار قسمت آزمائی کریں گی۔قبل ازیں 4 جولائی کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف  نے وفاق کی فاٹا کے لیے بنائی گئی کمیٹی مسترد کر دی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: امیدواروں کی فہرست جاری الیکشن کمیشن نے کی نشستوں کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز نے مخصوص نشستوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
ڈان نیوزکے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نےخیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے استدعا کی ہے کہ ان کے حصہ کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 27جون کو 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔
عدالت نے مختصر فیصلے میں سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 74 مخصوص نشستیں بحال کردی تھیں، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدالتی فیصلے کی روشنی میں مجموعی طورپر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں ملیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔
قومی اسمبلی کی بحال کردہ 19نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13 ، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یوآئی کو 2 نشستیں ملیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 نشستیں بحال کی گئیں جن میں جے یوآئی کو 10 ، ن لیگ کو 7 اور پیپلزپارٹی کو 6 نشستیں ملی ہیں، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔

اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے جاری، امداد کے منتظر لوگوں سمیت 19 فلسطینی شہید

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز کا مخصوص نشستوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز نے مخصوص نشستوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
  • خیبرپختونخوا کی نشستوں پر سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری
  • مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست کیلئے نامزدگیاں مانگ لیں
  • (ن) لیگ کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کوبھاری نقصان کا اندیشہ
  • کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے
  • خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کو بھاری نقصان کا امکان
  • پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ جاری